ہنساتی ہے تورُلاتی بھی ہے یہ برف کی بہار

0
53

شاہراہ بند، جواہر ٹنل پر برفانی تودہ گرا؛جموں میں موسلا دھار بارشیں، وادی کشمیر میں برف وباراں کا سلسلہ جاری

شاہ ہلال/ملک شاکر

بانہال؍؍کشمیر کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر واقع جواہر ٹنل پر بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آنے کے پیش نظر منگل کے روز لگاتار دوسرے دن بھی اس شاہراہ کو ٹریفک کی آمد ورفت کے لئے بند رکھنا پڑا۔ ٹریفک حکام کے مطابق منگل کی صبح قومی شاہراہ پر واقع جواہر ٹنل پر ایک بھاری بھرکم برفانی تودہ گر آنے سے ٹنل کے دونوں ٹیوب بند ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے پیش نظر شاہراہ پر دوسرے روزبھی ٹریفک کی نقل وحمل کو بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا۔ ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ علاقے میں بچاؤ کاروائیوں کو جنگی بنیادوں پر شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم ابھی کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر نوگام ،جواہر ٹنل کے آر پار اور قاضی گنڈ پر تازہ برف جمع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسلادھار بارشوں کی وجہ سے رام بن اور رامسو کے درمیان کئی مقامات پر مٹی کے تودے گر آئے ہیں اور پتھر بھی کھسک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بارڑر روڑس آرگنائزیشن نے شاہراہ پر برف ہٹانے کیلئے مشینری اور افرادی قووت کو جنگی بنیادوں پر کام پر لگایا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر سفر کرنے سے پہلے جموں ، سری نگر اور رام بن میں قائم ٹریفک کنٹرول یونٹوں کے ساتھ رابطہ کریں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سری نگر جموں قومی شاہراہ پر مختلف مقامات پر سینکڑوں کی تعداد میں مسافر و مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئی ہیں۔ اس کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد جنہیں وادی کشمیر آنا تھا، بس اسٹینڈ جموں میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وادی کشمیر میں جہاں 19 جنوری سے برف باری اور بارشوں کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، وہیں جموں خطہ میں پیر اور منگل کی درمیانی رات سے موسلادھار بارشیں ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بدھ سے موسم میں بتدریج بہتری واقع ہونے کی توقع ہے۔ دریں اثنا جموں کے ضلع ریاسی میں ترکوٹہ پہاڑیوں پرواقع ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر پر بھون سے بھیرون گھاٹی اور کٹرہ۔ سنجی چاٹ جانے والی روپ وے سروس اور ہیلی کاپٹر سروس کو بھی منگل کے روز ہوئی تازہ برف باری کے پیش نظر معطل رکھا گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر پرمنگل کی صبح سے ہورہی برف باری کے پیش نظر روپ وے سروس اور ہیلی کاپٹر سروس کو بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاتری بحسن وخوبی یاترا انجام دے رہے ہیں تاہم انہیں سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے کے پش نظر کہا گیا ہے کہ وہ احتیاط سے سفر کریں۔ ادھر خراب موسمی حالا ت کے پیش نظر اودھم پورکے چیف ایجوکیشن آفیسر نے علاقے میں تمام اسکولوں کوبند رکھنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر جموں خطہ میں موسلادھاربارشیں ہورہی ہیں جبکہ وادی میں 19 جنوری سیوقفہ وقفہ سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاہم منگل کی شام سے موسم میں بتدریج بہتری متوقع ہے۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں گذشتہ کئی روز سے مطلع لگاتار ابر آلود رہنے کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ ریاست کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ وادی کے مشہور دہر سیاحتی مقامات پہلگام اور گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 12.2ڈگری سینٹی گریڈریکارڑ کیا گیا جبکہ لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ قصبہ دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ ریاست کی سرمائی راجدھانی جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا جبکہ کٹرہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ، بٹوٹ میں منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ، بانہال میں 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڑ کیا گیا۔ دریں اثنا وادی کو بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔جموں قومی شاہراہ پر منگل کے روزلگاتا ر دوسرے دن بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے کئے بند رہی۔محکمہ موسیمات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی میں گذشتہ دو روز سے ہورہی بارشوں کے بعد منگل الصبح ہی برف بھاری کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے سبب جنوبی کشمیر میں معمولات زندگی متاثر ہوچکی ہے زبردست برف باری کے سبب جنوبی ضلع اننت ناگ میں معمول کی زندگی پٹری سے اُتر گئی ہے ،ضلع میں صبح سے ہی بجلی ٹھپ پڑی ہے، سوموار اور منگل کی در میانی رات سے شروع ہوئی برفباری منگل دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی ،اس بیچ زبردست برف باری کے سبب تمام رابطہ سڑکیں بند ہوگی ہے تاہم محکمہ میکنیکل ،پی ایم جی ایس واٗئے ،میونسپل کمیٹی کے اہلکار برف ہٹانے کے مشینوں کے ہمراہ ضلع کے تمام تحاصیل میں دن بھر چند اہم سڑکوں سے برف ہٹانے میں جُٹے ہیں تاہم مسلسل برف باری کے سبب اہلکاروں کو سخت مشکلاتوں کا سامنا کر نا پڑاہے، جبکہ کئی اندرونی رابطہ سڑکیں اب بھی برف کی وجہ سے ہنوز بند پڑے ہیں ٹنل کے اس پارسوموارسے شروع ہوئی برف باری منگل دن بھر وقفہ وقفہ سے جاری رہی ،ٹنل کے اس طرف لگ بھگ 3فٹ برف ریکارڈ کی گئی وہی ڈورو ،لورمنڈا ،کوکرناگ ،وائلو ،گڈول ،اچھہ بل ،کٹہاڑ،قاضی گنڈ میں 8انچ سے 1فٹ برف ریکارڈ کی گئی ،برف باری کے سبب ضلع اننت ناگ کے کئی علاقوں جن میں منزموہ ڈورو ،گڈول ،لارنو کوکرناگ ،کپرن ،چھتر گل ،لارکی پورہ، قمر ،وغیرہ شامل ہیں میں منگل صبح سے ہی بجلی ٹھپ ہوگئی ہے ،محکمہ بجلی کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ شدید برف باری کے سبب انہیں بجلی بحال کرنے میں کافی دقتیں پیش آرہی ہے اور موسم ٹھیک ہونے کی صورت میں ہی شام 6بجے تک ہر ایک علاقہ میں بجلی بحال کی جائے گئی۔ادھرشاہراہ پرپھنسے ڈرائیوں کا کہنا ہے کہ وہ لوگ گذشتہ دو روز سے بنیادی سہولیات نہ ہونے کے سبب کافی پریشان ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے ان کیلئے کوئی بھی معقول انتظام نہیں رکھا ہے خاصکر پانی اور راشن کا ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ شاہراہ پر پھنسے ڈرائیوروں و درماندہ مسافروں کیلئے معقول انتظام کریں تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہ ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا