بیٹی بچائو…پیسہ اُڑائو!

0
53

مرکزمیں مودی کی قیادت والی این ڈی اے سرکارکی مدت پوری ہونے کوجارہی ہے، اورنت نئے انکشافات اورحیران کن اعدادوشمار سامنے آرہے ہیں، مختلف سروے رپورٹس شائع ہورہی ہیں اوروزیراعظم مودی کی حصولیابیوں کے دعوئوں کی پول کھول رہی ہیں، ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ مرکزی حکومت کی اسکیم ’’بیٹی بچائو…بیٹی پڑھائو ‘‘کیلئے مخصوص رقومات کا56فیصد محض تشہیر پراُڑادیاگیا، جس سے صاف ظاہرہوتاہے کہ وزیراعظم سستی شہرت کے کس قدر عادی ہیں یا پھر سرکاری محکمے انہیں خوش کرنے کیلئے ان کی پوسٹربازی میں کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، وزیراعظم نے22جنوری2015کو بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو اسکیم متعارف کرائی،جس کابنیادی مقصد بچیوں کی گھٹتی شرح فیصدپربریک لگانااورپیداہونے سے پہلے ماں کے بطن میں بچیوں کے قتل پرروک لگاناہے،اوربچیوں کے تئیں سماج کاذہن تبدیل کرناتھا، منفی سوچ کوختم کرتے ہوئے معاشرے میں بیٹی کوعزت کی نگاہ سے دیکھنے والاایک ایساماحول تیارکرناتھاجہاں بیٹیاں بیٹوں کے شانہ بشانہ آگے بڑھنے واپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کرنے کے مواقع پاسکیں، اس میں مرکزکی تین وزارتیں وومن وچائلڈڈیولپمنٹ، صحت وخاندانی بہبود وسماجی بہبوداور ترقی انسانی وسائل شامل کی گئیں،اب چاربرس بعد جاری اعدادوشمارمیں انکشاف ہواہے کہ بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو کیلئے مختص رقومات کا56فیصد محض میڈیاسے منسلک سرگرمیوں پرصرف ہوا،جبکہ ریاستوں کے اضلاع کو25فیصدسے بھی کم رقومات دستیاب کرائی گئیں،پہلے مرحلے میں سرکارنے19فیصد رقومات واگذار ہی نہ کیں،4جنوری2019کو لوک سبھامیں وومن وچائلڈڈیولپمنٹ کے مرکزی وزیرمملکت وریندرکمارنے کپل سبل کے ایک سوال کے جواب میں بتایا،کپل سبل کے علاوہ بھاجپا کے شیوکمار، کانگریس سے سشمیتادیو،تلنگاناراشٹراسمیتھی کے گوتھا سکیندر ریڈی اورشیوسیناکے سنجے جادیوکی جانب سے بیٹی بچائو بیٹی پڑھائواسکیم پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں یہ انکشاف کیا۔اعدادوشمار کے مطابق اب تک اس اسکیم کیلئے 644کروڑ روپے منظورکئے گئے جن میں سے ریاستوں واضلاع کومحض159کروڑ ہی بھیجے گئے ہیں جس سے معلوم ہوتاہے کہ زمینی سطح پرعمل آوری میں حکومت کس قدرسنجیدہ ہے۔بیٹیوں کے نام پرخزانہ عامرہ میں لوٹ کھسوٹ اور سستی شہرت پانے کے ہتھکنڈے اپنائے جارہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ زمینی سطح پرسرکاری اسکیموں کی عمل آوری وان کے خاطرخواہ نتائج برآمدنہیں ہوپاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا