منڈی کیلئے ڈگری کالج کی منظوری کے بعد اراضی کے انتخاب کا عمل شروع

0
0

منڈی کیلئے ڈگری کالج کی منظوری کے بعد اراضی کے انتخاب کا عمل شروع  ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے مختلف

ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے مختلف مقامات کا دورہ کیا
مختلف ترقیاتی کاموں کا بھی لیا جائزہ : حکام کو عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین
ظہیر عباس/وسیم حیدری

منڈی// منڈی کے لئے ڈگری کالج کی منظوری کے بعد اراضی کے انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے جس کو لیکر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو سنیچر کو تحصیل منڈی پہنچے اور مختلف مقامات کا دورہ کیا – اس دورہ کے دوران انہوں نے متعدد ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا – اس مکمل دورہ میں تحصیلدار منڈی ظہیر احمد رانا بھی ان کے ساتھ رہے اور سب سے پہلے وہ اعظم ا?باد میں زیرِ تعمیر انڈور سٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے ابتدائی کام کاج کو دیکھا – اس کے بعد وہ اعظم آباد چھیلا سڑک پر گئے جہاں انہوں نے رکے ہوئے کام کا موقع پر جا کر جائزہ لیا – اس کے علاوہ ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے نو منظور شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج کے لئے متعدد مقامات دیکھے جن میں سے وہ ایک کا تعین کریں گے – اس کے علاوہ اڑائی سڑک کے کام کا بھی جائزہ لیا اور جِم کے لئے بھی جگہ دیکھی – انہوں نے اس موقع پر حکام کو عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین بھی کی اور دورہ سے واپسی کے دوران ایک وفد ان سے تحصیل صدر مقام منڈی میں ملاقی ہوا جنہوں نے بجلی کے ٹرانسفارمر کے حوالے سے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے بات چیت کی اور انہیں میمورینڈم بھی پیش کیا جس پر انہوں نے جلد محکمہ بجلی کے اعلیٰ ا?فیسران سے بات کر کے مسئلہ کو حل کروانے کی یقین دہانی کروائی – ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہل یادو نے اس سلسلہ میں ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا تھا اور اس کے علاوہ نو منظور شدہ کالج کے لئے متعدد اراضی دیکھنا تھا جس میں سے وہ ایک کا تعین کریں گے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا