گائوں کوگودلینے کااعلان صرف زبانی جمع خرچی،پھرخبرنہ لی:جگا
ونے شرما
اودھمپور؍؍ اودھمپور کے سلاتھیہ چوک میںسدل کے لوگوں کی طرف سے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا پتلا جلا کر پنتھرز پارٹی کے لیڈروں نے زور دار مظاہرہ کیا ۔اس مظاہرے کی سربراہی کر رہے پارٹی کی نوجون لیڈر جگدیو سنگھ جگا نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ2014میں جو تباہی ہوئی تھی جس میں گائوں کے40لوگ زندہ دفن ہو گئے تھے اور ان لوگوں کے گھر پوری طرح سے تباہ ہوگئے تھے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے بعد بھی یہاں کے مقامی ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے گائوں سدل کو گود لے کر نیا گائوں بنانے کی بات کہی تھی جو صرف کاغذات تک ہی محدود رہ گئی جگا نے جتیندر سنگھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ آج اس بات سے انکار کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے لیڈروں کو شرم آنی چاہئے جو موت پر سیاست کررہے ہیں۔جگا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے قانون کے مطابق جس بھی شخص کے پاس کوئی زمین نا ہو اس کو6مرلہ زمین دینے کا ذکر کیا گیا ہے لیکن ہاں کے لوگوں کو آج دن تک صرف یقین دہانیوں سے سوا کچھ نہیں ملا انہوں نے کہا کہ پچھلے کئی سالوں سے کیمپوں میں رہ کر گزارہ کر رہے ہیں اور وہاں سے بھی انتظامیہ کی طرف سے نکالنے کے نوٹس دیئے جارہے ہیں۔جگا نے کہا کہ سدل گائوں ریاسی اسمبلی حلقہ کے تحت آتا ہے اس کے باوجود بھی تب کے پنتھرز پارٹی کے ممبر اسمبلی و صدر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے ان کے حق کے لئے9دن تک آندولن کیا تھا لیکن مرکزی وزیر جو وزیر اعظم کے دفتر میں ہیں انہوں نے ان لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا اور ان لوگوں کو نظر انداز کیا۔جگا نے چیتاونی دیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ان لیڈروں کی چمچا گری کرنا بند کریں و قانون کے مطابق غریب آدمی کے لئے کام کریں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر جتندر سنگھ کو بھی چیتاونی دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے کھوکھلے وعدوں کو ہر بلاک سطح پر اجاگر کریں گے اور ان کے خلاف اسی طرح سے مظاہرے جاری رکھیں گے۔