برسوں کے انتظار کے بعد سیری بلانہ لوپاڑہ تک سڑک کی میکڈ یمائزیشن کا کام شروع

0
0

علاقہ کی عوام و پنچایتی نمائندوں میں خوشی کی لہر
محکمہ سے ہم مستقبل میں بھی ایسے معیاری کام کی اْمید رکھتے ہیں :حاجی غلام محمد سرپنچ
چودھری محمد اسلم

چھاترو // ضلع کشتواڑ کے سب ڈویڑن چھاترو کی تحصیل مغلمیدان کے علاقہ سگدی بلانہ کے عوام نے اس اقدام کا خیر مقدم کیا اور لوگوں کو کئی دہائیوں سے یہاں بہت سی پریشانیوں کا سامنا تھا۔اس سے پورے علاقے کے ہزاروں باشندوں کو راحت ملے گی۔مقامی آبادی نے سرپنچ الحاج غلام محمد کھٹانہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ اْنہیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اور جب گاڑیاں سڑک پر چل رہی تھیں تو دھول و گرد غبار ہمارے گھروں کے اندر آتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں کو بہت مشکلات ہوتی تھی۔اس گردو غبار سے مقامی رہائشی اور بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے تھے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سرپنچ الحاج غلام محمد کھٹانہ کے شکر گزار ہیں جہنوں نے عام لوگوں کی سہولت کیلئے یہ پہل کی۔ہم پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی )کے ان کی انتھک کاوشوں کیلئے بھی ان کے شکر گزار ہیں۔سرپنچ الحاج غلام محمد کھٹانہ نے بھی محکمہ کے ادارے کو ان کے اچھے کام کیلئے سراہا اور مستقبل میں بھی بہتر اور معیاری کام کی اْمید کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا