دیپک شرما
کشتواڑ ؍؍ڈسٹرکٹ ترقیاتی چیر پرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکور نے آج ناگسنی بلاک کا دورہ کیا اور دورہ کے دوران علاقہ کے تمام سرپنچوں تا پنچوں اور تمام آفیسران کے ساتھ میٹنگ طلب کی۔ دورہ کا خاص مقصد یہ تھا کہ علاقہ میں لوگوں کو مسئلہ و مسایل کی بہت پریشانی تھی۔ اس دوران علاقہ میں آرہی لوگوں کی پریشانی کو غور سے سنا اور لوگوں کو یقین دہانی کروائی کی علاقہ کے تمام مسایل ہایر اتھارٹی کی نوٹس میں لاکر حل کیا جائے گا۔ ضلع انتظامیہ کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پریشانی کو دور کیا جائے ۔اس دوران ناگسنی کے لوگوں نے چیرپرسن پوجا ٹھاکور کا شکریا کیا کہ انہوں نے ناگسینی بلاک کا دورہ کر کے ضلع انتظامیہ کو زمینی سطح پر کام کرنے کی ہدایت دی۔