مسائل کو فوری طور حل کرنے کی ایل جی سے مانگ،کہاورنہ ہم آنے والے اسمبلی الیکشن بائیکاٹ کریں گے
مشکور احمد
راجگڑھ؍؍ضلع رامبن سے دور دراز علاقہ تحصیل راجگڑھ کے تمام وی ڈی سی ممبران نے آج احتجاج کیا اور موجودہ ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فوری طور جموں کشمیر کے غریب وی ڈی سی ممبران کے مسائل کو حل کیا جائے جو 1996 سے آج تک بغیر کسی تنخوا کے اپنے علاقے کی حفاظت کرتے ہیں ۔ایک وی ڈی سی ممبر سوامی راج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں کا سلوک کیا گیا جب بھی الیکشن آتے ہیں تو ہمارے ساتھ وعدے کیے جاتے ہیں کہ آپ ہمیں ووٹ دو جیتنے کے بعد سب سے پہلے آپ کی تنخواہیں واگزار کی جائیں گی مگر 1996سے آج تک جتنی بھی سرکاریں آئیں ہمیں صرف سرکار کے جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہوا جب بھی کوئی مشکل گھڑی ہوتی ہے تو وی ڈی سی ممبران کو بلایا جاتا ہے ۔ان سے کام لیا جاتا ہے اور وعدے کئے جاتے ہیں کہ آپ انتظار کریں چند دنوں میں آپکو حق دیا جائے گا ہم نے اپنی جوانی اسی انتظار میں ختم کردی مگر ہمیں انصاف نہیں ملا ۔آج پوری تحصیل راجگڑھ کے ہمارے وی ڈی سی ممبران نے یہاں احتجاج کیا اور موجودہ مرکزی سرکار سے اپیل کئی ہے کہ وہ فوری طور ہمارے مسائل کو حل کریں اگر ہماری مانگ کو پورا نہیں گیا تو ہم آنے والے اسمبلی ایکشن کو مکمل بائیکاٹ کریں گے اور یہ احتجاج اب تب تک جاری رہیں گے جب تک ہماری مانگ کو پورا نہ کیا جائیگا۔