پانی کی رسائی کے مستحکم ڈھانچے میں لوگوں کو با اختیار کرنے کا احساس

0
0

جل جیون مشن کو عوامی انقلابی تحریک میں تبدیل کرنے کی ضرورت:مشن ڈائریکٹرسیّد عابد شاہ
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍ جموں کشمیر کے دیہی علاقوں کے لوگوں میں پائیدار پانی کی رسائی ڈھانچے سے متعلق با اختیار کرنے کا احساس دلانے کیلئے جل جیون مشن کے جھنڈے تلے ہر گائوں میں پانی کمیٹیوں کا قیام عمل میں لانے کا سلسلہ جاری ہے۔پانی کمیٹیوں کا کردار ہرر گائوں میں پائپ کے ذریعے پانی اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو نافذ کرنا ہے۔2022ء تک ہر دیہی گھر کو فعال نل کے پانی کا کنکشن فراہم کرنے کے لئے مرکزی زیر سرپرستی پروگرام، جل زندگی مشن (جے جے ایم) جے اینڈ کے میں نافذ کیا گیا ہے۔مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن جموں کشمیر سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ جے جے ایم جل جیون مشن کو جامع تحریک میں تبدیل کرنے کیلئے مرکزیت دینے کے اپروچ کو یقینی بنانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا’’ اس طرح گاو ٔں میں پانی کی فراہمی کے نظام کی منصوبہ بندی ، نفاذ ، انتظام ، آپریشن اور دیکھ بھال میں معاشرے کو شامل کرکے اسے ایک عوامی تحریک بنا یا جائے گا‘‘۔ جل جیون مشن کے،مشن ڈائریکٹر نے کہا’’مختلف چیلنجوں کا سامنا کرنے والے طبقوں کی ترقی کے ایک مشترکہ ہدف میں شامل ہیں جبکہ بہتر نتائج کے لئے ان طبقوں کواجتماعی طور پر کام کرنا سیکھنا ہوگا اور اپنے گائوں کی ترقی کے لئے مل کر سوچنا ہوگا‘‘۔بجٹ اور اخراجات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے جے جے ایم فنڈس اور کام کمیونٹی کی جانچ کے لئے پروجیکٹ کے تصور سے لے کر اس کے کمیونٹی کے حوالے ہونے تک عیاں ہے۔پانی کے معیار کی جانچ کو یقینی بنانے کے لئے جے جے ایم ایف ٹی کے (فیلڈ ٹیسٹ کٹس) ، لیبارٹریوں میں وقتا ًفوقتا ًٹیسٹنگ اور کمیونٹی میں اس کی ترسیل اور صفائی کیلئے معائینہ کر رہی ہے جس میں خواتین کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ جل جیون مشن نوجوانوں ، طلاب اور خواتین کے لئے ان سرگرمیوں کو انجام دینے کی خاطر صلاحیت بڑھانے کے پروگرام بھی رکھتی ہے۔اِسی طرح ، جے جے ایم پانی کمیٹیوں کے ساتھ مل کر پانی کی اہمیت اور پانی کے استعمال کے بارے میںبیداری پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا