ـ”کھنڈ میٹھے لوک ڈوگرے”

0
0

جی ڈی سی پورمنڈل کے زیر اہتمام آن لائن لیکچر کا انعقاد
لازوال ڈیسک

جموں/گورنمنٹ ڈگری کالج پورمنڈل نے آج یہاں "کھنڈ میٹھے لوک ڈوگرے” کے موضوع پر ایک آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا۔وہیں اس موقع پروفیسر ،ڈاکٹر دیپیکا مہرا ایچ او ڈی ، ڈوگری نے پروگرام کے ریسورس پرسن پروفیسر ڈاکٹر للت ماگوترا کو متعارف کرایا ،جو ایک ادیب ، شاعر اور ایک عظیم ماہر تعلیم ہیں۔ وہیںکالج کے پرنسپل پروفیسر سیما میر نے ڈوگری میں مہمان کا باقاعدہ استقبال کیا۔ ریسورس پرسن نے "کھنڈ میٹھے لوک ڈوگرے” کے موضوع پر طویل گفتگو کی۔ اپنے خطاب میں ، مہمان مقرر نے پورمنڈل کو بے حد تعظیم دی کہ یہ جگہ ڈوگری ثقافت اور ہندو صحیفوں میں بہت اہمیت رکھتی ہے اور اسے "چھوٹا کاشی” بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے تفصیل سے دریائے دیویکا کی اہمیت کا ذکر کیا جو کہ نایاب مقامات میں سے ایک ہے جہاں دریا جنوب سے شمال کی طرف بہتا ہے۔ اسی لیے اسے ’’ اْتربھنی ‘‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پدماشری آنجہانی محترمہ پدما سچدیو کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا