JKSSB کی طرف سے چوتھے درجہ کیلئے منتخب گریجویٹ امیدواروںکے ناموں کی منسوخی کو لیکر

0
0

سنیل ڈمپل ،مشن اسٹیٹ ہڈ کی قیادت میں چوتھے درجے کیلئے منتخب بے روزگار نوجوانوں نے احتجاج کیا
لازوال ڈیسک

جموں//سنیل ڈمپل صدر مشن اسٹیٹ ہڈ جموں کشمیر نے آج یہاں جموں خطے کے تمام اضلاع کے سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ پریس کلب میں احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جے کے ایس ایس بی کے خلاف احتجاج کیا ۔جبکہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے چوتھی پوسٹ کے لیے منتخب گریجویٹ امیدواروں کے ناموں کو سلیکشن لسٹ سے منسوخ کر دیا گیاہے۔وہیں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے الزام لگایا کہ ایل جی اور بی جے پی حکومت جموں کشمیر میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے اور جے کے ایس ایس بی نے 6000 منتخب امیدواروں کے ناموں کو منسوخ کر دیا ہے۔ڈمپل نے دھمکی دی کہ اگر چند دنوں میں معاملہ حل نہ کیا گیا۔ بے روزگار نوجوان بائیکاٹ کریں گے اور جموں میں ایچ ایم امت شاہ کے دورے کا خیر مقدم نہیں کریں گے۔ڈمپل نے ایل جی منوج سنہا اور ایس سی کے چیف سکریٹری سے مطالبہ کیا کہ جے کے ایس ایس بی کے ذریعہ تمام 6000 منتخب امیدواروں کو چوتھی کلاس کیلئے مستقل طور پر بھرتی کیا جائے اور جے کے ایس ایس بی کے چیئرمین کو ہدایات جاری کی جائیں کہ وہ تمام منتخب اور کوالیفائیڈ طلبہ کو تعینات کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا