جے ایم سی نے مبارک منڈی کمپلیکس میں صفائی مہم کا آغاز کیا

0
0

معزز شہریوں ، این ایس ایس رضاکارووں اور جے ایم سی صفائی عملے نے لیا حصہ
لازوال ڈیسک
جموں// میونسپل کارپوریشن نے جموں شہر میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی مسلسل کوششوں کے تحت یہاں مبارک منڈی کمپلیکس ، جموں میں سوچھتا پکھواڑے اقدام کے تحت صفائی مہم کا آغاز کیا۔ جس میں میئر چندر موہن گپتا ، ڈپٹی میئر ، ایڈووکیٹ پورنما شرما ، ڈویڑنل کمشنر جموں مسٹر راگھو لنگر ،اور کمشنر ، جے ایم سی ، اونی لاواسا سمیت دیگر عہدران نے شرکت کی۔وہیں ڈرائیو کے تحت ، اسٹریچ ، فضلے اور جھاڑیوں سے گھیری ہوئی جگہیں صاف کی گئیں۔دریں اثناء معزز شہریوں ، این ایس ایس رضاکاروں اور جموں میونسپل کارپوریشن کے صفائی عملے نے اس مہم میں حصہ لیا تاکہ عوام میں صفائی کے بارے میں آگاہی پیدا ہو۔ جبکہ سوچھ بھارت مہم کے بنیادی خدشات پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے مختلف نعرے بنائے گئے تھے جیسے پلاسٹک پر پابندی ، ڈسٹ بنز کا استعمال اور عوامی مقامات کو صاف رکھنا۔میئر نے اس موقع پر کہا کہ جے ایم سی جموں کے ہر وارڈ میں پلاسٹک لا تھلا پائو کے حوالے سے اسکیم نافذ کر رہی ہے جس کے لیے بچوں کو شامل کیا جا رہا ہے کیونکہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صفائی مہم میں ان کی شرکت بہت ضروری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا