فوج کی زیر اہتمام راجوری کے کلال ہائی اسکول میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

طلباء کو مقابلے کیلئے مطلوبہ اسٹیشنری اور دیگر لوازمات فراہم کیے گئے
لازوال ڈیسک
راجوری ْ//فوج نے یہاں گورنمنٹ لوئر ہائی اسکول ، کلال ضلع راجوری کے طلباء کیلئے ڈرائنگ اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیں اس مقابلے میں مختلف اسکولوں کے طلباء نے حصہ لیا۔واضح رہے ہر بچے کی صلاحیت ، سوچ اور حوصلہ افزا یقین مختلف ہے۔تاہم ڈرائنگ اور پینٹنگ ایک ایسا شعبہ ہے جس میں بچہ اپنے خیالات کا اظہار کر سکتا ہے۔ جبکہ آرٹ ایجوکیشن کا بنیادی مقصد بچے کو واضح طور پر دیکھنے ، گہرائی سے محسوس کرنے اور تخلیقی تخیل کے ساتھ بغیر کسی پابندی کے اظہار کرنے کے قابل بنانا ہوتا ہے۔وہیں فوج کے زیر اہتمام مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء کو مقابلے کیلئے مطلوبہ اسٹیشنری اور لوازمات فراہم کیے گئے۔اور طلباء نے گہری دلچسپی سے اس مقابلے میں حصہ لیا اور اپنی پینٹنگ بنائی ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا