فوج کے زیر اہتمام مینڈھر کے ناری نکیتن میں خواتین سے متعلق اسکیموں پر آگاہی لیکچر کا انعقاد
لازوال ڈیسک
پونچھ //جموں و کشمیر کے یوٹی میں خواتین کو بااختیار بنانے کی ا سکیموں کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے مقصد کے ساتھ آرمی نے یہاں ضلع پونچھ کے ناری نکیتن ، مینڈھر میں خواتین سے متعلق تمام اسکیموں کو اجاگر کرنے کیلئے ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔جبکہ لیکچر کا مقصد تھا کہ ایک بہتر کل کیلئے خواتین کو بااختیار بنایا جائے۔ وہیں اس دوارن حکومت کے مختلف اسکیمیں جیسے سکنیا سمریدی یوجنا، ‘عجوالہ اسکیم، اسٹیٹ میرج اسسٹنس اسکیم ، مہیلا ہاٹ ، بیٹی بچاؤ ، بیٹی پڑھاؤ ، ون اسٹاپ سنٹر اسکیم ، ورکنگ ویمن ہاسٹل وغیرہ پر روشنی ڈالی گئی۔جبکہ خواتین نے ان متعلقہ اسکیموں کے بارے میں انہیں جانکاری دینے کیلئے بھارتی فوج کی کوششوں کو سراہا اور اس کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔