ڈائریکٹر دیہی ترقی، یو ٹی لداخ طاہر حسین زبدوی کی خصوصی شرکت
لازوال ڈیسک
لداخ//ایڈونچر اسپورٹس کلب ٹریسپون نے آج یہاں بی ڈی او آفس ٹی ایس جی اور این وائی کے کارگل کے اشتراک سے آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت آزادی کے 75 ویں سال منانے کے لیے صفائی مہم کا انعقاد کیا۔جبکہ اس موقع پر کلب کے رضاکاروں نے مارپوتھنگ سے علی آباد ٹریسپون اور ٹریسپون کے دیگر علاقوں میں صفائی ابھیان چلایا۔ اس دوران مقامی لوگوں نے بھی اس مہم میں لیا۔جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر رورل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ یو ٹی لداخ طاہر حسین زبدوی مہمان خصوصی تھے اور بی ڈی سی ٹی ایس جی حاجی توہیر اور کونسلر ٹریسپون سید مجتبی مہمان خصوصی تھے۔وہیںایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے ڈائریکٹر آر ڈی ڈی سے درخواست کی کہ ٹریسپون میں منی اسٹیڈیم ترجیحی بنیادوں پر تعمیر کیا جائے تاکہ علاقے کے نوجوانوں کو تفریح کیلئے جگہ ملے۔طاہر حسین زبدوی نے ایڈونچر سپورٹس کلب کو صفائی مہم کے انعقاد پر سراہتے ہوئے کہا کہ دیہی ترقی کے تحت یو ٹی لداخ میں فنڈز کی کوئی کمی نہیں ہے ، اور اگر دیہاتیوں کو تنازعہ سے پاک زمین فراہم کرتے ہیں تو منی اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے فنڈز کی منظوری کی یقین دہانی کرائی۔