ریاسی پولیس نے، گم شدہ لڑکی بازیاب کر والدین کی سپرد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ریاسی//مورخہ 26ستمبر کو کو کلدیپ کمار ساکنہ ماری نے پولیس اسٹیشن ریاسی میں اطلاع دی کہ اس کی بیٹی گھر سے لاپتہ ہے۔وہیں اسکے لاپتہ ہونے کی اطلاع پر پولیس اسٹیشن ریاسی میں مقدمہ درج کیا گیا اور لاپتہ لڑکی کی تلاش شروع کی گئی۔اس دوارن والدین ،رشتہ داروں اور دوستوں سے تفتیش کے دوران لاپتہ لڑکی کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے مطابق پولیس کے ذرائع کا استعمال کیا گیا۔وہیںپولیس اسٹیشن ریاسی کی مسلسل کوششوں کے بعد گاؤں پگیال ،ٹکری ضلع ادھمپور سے لاپتہ لڑکی کو بازیاب کرایا گیا۔تاہم لاپتہ ہونے کے معاملے کی مزید انکوائری جاری ہے جبکہ لڑکی کو خاندان کے ساتھ دوبارہ ملا دیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا