گورنمنٹ ڈگری کالج اْکھڑال نے بچیوں کا عالمی دن منایا

0
0

لڑکیوں کو تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں: ڈاکٹر رن وجے سنگھ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج ، اْکھڑل نے آج ’’ ڈیجیٹل جنریشن: ہماری جنریشن ‘‘ کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کرتے ہوئے جوش و خروش کے ساتھ بین الاقوامی لڑکیوں کا دن منایا۔ وہیںطلبا ء کی بڑی تعداد نے اس پروگرام میں حصہ لیا ۔ واضح رہے یہ دان بچیوں کے حقوق اور صلاحیتوں کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے 11اکتوبر کو ہر سال منایا جاتا ہے ۔وہیں اس پروگرام کی صدارت کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) رن وجے سنگھ نے کی۔ اپنے افتتاحی خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہر لڑکی کسی بھی معاشرے اور قوم کی طاقت کا ذریعہ ہوتی ہے اور انہیں زندگی کے تمام شعبوں میں یکساں مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین دنیا کی آبادی کا 50 فیصد ہیں اور وہ تاریخ کی سب سے بڑی نسل ہیں اور زندگی کے تمام شعبوں کے لیے خیالات اور حل کا ایک وسیع ذریعہ ہیں، پھر بھی اکثر ، لڑکیوں کو ان کی پوری صلاحیت حاصل کرنے کیلئے جگہ اور مواقع نہیں دیے جاتے۔ دریں اثناء پروگرام کے آغاز ڈاکٹر شفیق احمد کٹوچ ، ایچ او ڈی اردو نے اس موقع پر مہمانوں اور سامعین کو خوش آمدید کہا۔ وہیںپروگرام کا انعقاد اور کوآرڈینیشن پروفیسر ذاکر حسین ایچ او ڈی پولیٹیکل سائنس نے کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا