عُبید اَحمد آخون
ساکنہ پاندریٹھن سرینگر حال ہاؤسنگ کالونی اومپورہ ای میل ایڈریس akhoon.aubaid@gmail.com
9205000010
جب بھی میں کسی با کردار آدمی کو دیکھتا ہوں ، مجھے یقین ہو جاتا ہے کہ اس کا باپ ایک اچھا اور نیک آدمی ہونا چاہیے۔ حکم الٰہی کی حقیقت "وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا” نظر آنے لگتی ہے۔ اگر باپ اچھا ہے تو اس کے بچے اس دنیا میں مستفید ہوں گے۔
اللہ رب العزت نے مجھے ایسے دوستوں اور ساتھیوں سے نوازا ہے جن کی صحبت میں، میں میرے شعور علم اور فہم میں اضافہ ہوا ہے ، اور جن کی موجودگی اور اہمیت میری زندگی میں واضح ہے ، ان ساتھیوں میں شامل ۔ میرا ایک دوست نہ صرف ترقی کی منزلیں طئ کر رہا ہے بلکہ اپنے مشہور آبائی شہر پامپور کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر کا نام روشن کر رہا ہیں
میرے شفیق دوست ساحل شریف الدین بھٹ غلام محی الدین بھٹ کے ایک فرمانبردار بیٹے ہے ، ضلع پلوامہ کے لیتھ پورہ میں وادی کشمیر کے روشن افق پر ساحل بطور لیکچرر ، موٹیویشن اسپیکر ، شاعر اور ادیب چمک رہیں ہے۔ وہ اپنے ہزاروں طلباء اور دیگر جاننے والوں میں ساحل شریف الدین انگلش کے نام سے جانے جاتے ہیں. کیونکہ وہ برسوں سے انگریزی زبان اور انگریزی ادب پڑھاتے رہیں ہے اس وقت ساحل ایم ای آئی انسٹی ٹیوٹ پامپور میں انگریزی لیکچرر کے طور پر کام کر رہے ہیں. :
وہ اکثر ادب ، فلسفہ ، جسمانی صحت ، مذہب ، محبت ، ذہنی صحت ، تعلیم اور دیگر مختلف موضوعات پر لکھتے ہے۔
جارج آر آر مارٹن نے ٹھیک کہا ہے۔
"ایک قاری مرنے سے پہلے ہزار زندگیاں جیتتا ہے”
ساحل کی کتابیں پہلے ہی مارکیٹ میں ہیں اور بہت سے کتابوں کے چاہنے والوں نے انہیں پڑھا ہے اور ای میل اور دیگر سوشل میڈیا چینلز کے ذریعے اس کامثبت فیڈ بیک واپس بھیجا ہے۔
ان کی سب سے دلچسپ کتاب ’’ ” Learn 75% Islam within 20 minutes ” اس کتاب کا سب ٹائٹل ہے ” A book for beginners and reverts ” . ”۔ یہ 26 اسلامی موضوعات کی وضاحت کرتا ہے جن سے ہر مسلمان کو آگاہ ہونا چاہیے تاکہ ایک سچا مسلمان بن سکے، کتاب بذات خود ایک عجوبہ ہے۔ یہ کم از کم الفاظ میں دین اسلام کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرتا ہے۔ یہ چھوٹے بچوں کے لیے بھی ایک حیرت انگیز تحفہ ہو سکتا ہے۔ یہ ایمیزون اور دیگر شاپنگ پلیٹ فارمز پر بھی دستیاب ہے۔
کتابیں لوگوں کو تبدیل کرتی ہیں مضمون لوگوں کو بدل سکتا ہے بعض اوقات جملے بھی لوگوں کو بدل دیتے ہیں۔ ساحل نے اپنے موضوعات میں سادہ اور آسان زبان کا استعمال کیا ہے اور بڈے مففکرانہ طریقے سے وضاحت کرتے ہے کہ کس طرح اپنی بنیادی خواہشات اور تباہ کُن سوچ سے لڑا جا سکتا ہے اور اس پر قابو پایا جاسکتا ہے شاید اسی لیے ان کی ایک کتاب کا عنوان ہے ” Lantern for the youth ” ” اور یہ ایمیزون پر فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ آپ کو صرف ایمیزون سرچ بار میں اس کا نام ” ساحل شریف الدین بھٹ ” ٹائپ کرنے کی ضرورت ہے اور ان کی کتابیں سامنے آئیں گی۔
وہ وادی میں خودکشی اور ڈپریشن کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی شرح کے بارے میں بہت فکرمند ہے۔ ان کا اصول ہے کہ مقامی طور پر کام کریں لیکن عالمی سطح پر سوچیں۔ وہ خاص طور پر چاہتے ہے کہ کشمیر کے نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کریں اور اپنی صحت کو زیادہ سے زیادہ حد تک درست بنائیں۔ ان کے حوالہ جات سنہری سیاہی میں لکھنے کے قابل ہیں۔
وہ طلباء جو لکھنے کی مہارت کا فارمیٹ سیکھنا چاہتے ہیں وہ ساحل شریف الدین بھٹ کی کتابWriting Skills کا ضرور مطالعہ کریں
بحثیت طالبِ علم میرا ماننا ہے کہ ” مذہب میں بھروسہ ، کاروبار میں نفع ، زندگی میں صحت ، محبت کے معاملات میں طبی خوشی ، دوستی میں فراخ دلی ، مطالعہ میں سخت محنت اور شادی شدہ زندگی میں صبر و تحمل و استقامت بہت بنیادی اصول ہیں۔ ان کو نظر انداز کرنا یقینا کسی کی بھی زندگی کے ساتھ تباہی مچائے گا۔ ”
ساحل شریف الدین بھٹ وادی کے ایک ابھرتے ہوئے ستارے ہے۔ کتابوں سے محبت کرنے والوں سے گزارش ہے کہ اس کی کتابیں پڑھیں اور اپنے خاندانوں اور دنیا کے لیے قابل تعریف کام کرنے کی ترغیب حاصل کریں۔
اللہ ساحل جیسے فنکاروں کے علم کی روشنی میں اضافہ کرے اور اللہ اسے دونوں جہانوں میں کامیابی عطا فرمائے.
"اچھی صحبت رکھیں ، اچھی کتابیں پڑھیں ، اچھی چیزوں سے محبت کریں ، اور روح اور جسم کو جتنا ہو سکے ایمانداری کے ساتھ کاشت کریں”