کشتواڑ پولیس نے ایک عسکریت پسند کو 19 سال بعد گرفتار کیا

0
0

دیپک شرما

کشتواڑ؍؍سرحدی ضلع کشتواڑ کے پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انیس برس سے فرار سابق عسکریت پسند گرفتار ہوا ہے۔جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کشتواڑ میں پولیس نے سابق عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت دولا عرف جمیل ولد غلام بکروال ساکنہ ارناس ریاسی کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ ریاسی ضلع سے گزشتہ 19 سال سے فرار تھا اور کشتواڑ کے چھاترو میں بکروال کے طور پر مال مویشی کے ساتھ پکڑا گیا۔ پولیس نے پریس بیان جاری کر کے بتایا کہ اس کے خلاف پولیس تھانہ چھاترو میں ایف آئی آر نمبر 38/2002 U/S 435/120B/RPC7/27IA کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا