چوہدری عبدالغنی نے کیا ٹانڈا تا کلساں کھنیتر سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح

0
0

عوام نے کیا والہانہ استقبال اور تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا
ماجد چوہدری

پونچھ ؍؍ پونچھ ضلع کے گاؤں کھنیتر میں کلساں تا ٹانڈا سڑک پر تارکول کے کام کا افتتاح آج چوہدری عبدالغنی ممبر ضلع ترقیاتی کونسل پونچھ نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔عوام کھنیتر کی طرف سے ان کا والہانہ استقبال کیا اور دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر ان کے ہمراہ سرپنچ نسیم اختر کلساں کھنیتر پنچایت ، ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ، چوہدری عبدالقیوم سرپنچ نوناں بانڈی، محمد اسحاق خان سرپنچ قصبہ ،یوتھ لیڈر ذوالفقار مغل ،نائب سرپنچ ادریس خان و دیگر معززین بھی موجود رہے۔ چوہدری عبدالغنی نے سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کی تفصیلی جانکاری لی اور محکمہ کو معیاری کام کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقی کے کاموں میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔معیاری کام ہونا چاہیے اور مواد سو فیصد متفق اور تسلی بخش ہونا چاہیے انھوں نے کہا کہ کھنیتر کلساں کی باغیور و باشعور عوام کو بھی چاہیے کہ وہ ساتھ رہ کر کام کو سو فیصد تسلی بخش کرائیں۔ ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کھنیتر کی دیرینہ مانگ کو آج پورا کیا گیا عوام کیلئے یہ بنیادی سہولیات فراہم کرانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم دن رات عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔ ہمارے دروازے عوام کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں انھوں نے کہا کہ پونچھ کی سیاست میں چوہدری عبدالغنی صاحب کا جو نام بنا ہے وہ ان کے خلوص اور عوام کی بے لوث خدمات کی وجہ سے بنا ہے۔ انشائ اللہ عوام ساتھ دے گی اور آئیندہ انتخابات میں چوہدری عبدالغنی صاحب عوام پونچھ کی رہنمائی اسمبلی میں بطور ممبر لیجسلیٹو اسمبلی کریں گے۔ سرپنچ کلساں پنچایت نسیم اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری عبدالغنی صاحب کا دل کی عمیق گہرائیوں سے بہت بہت شکریہ جنھوں نے پورے بلاک میں تمام سڑکوں پر تارکول کا پلان بنا کر اسے منظور کرایا اور فنڈز واگزار کرا کر کام شروع کرائے۔ سرپنچ نسیم اختر کلساں پنچایت نے مزید کہا کہ چوہدری عبدالغنی صاحب نے میری پنچایت کو ترقیاتی منصوبوں اور کاموں کی فہرست میں اول نمبر پر رکھا اس کیلئے عوام کھنیتر کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں اور امید کرتی ہوں کہ وہ اسی طرح عوام کی خدمت کرتے رہیں گے اور عوام بھی اس محبت اور خدمت کا صلہ آئندہ انتخابات میں چوہدری عبدالغنی صاحب کو ممبر لیجسلیٹو اسمبلی بنا کر اسمبلی میں بھیجے گی اور ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا