بلاک چنگا کے سرپنچ شفقت علی راتھر نے کیا پنچایت گواڑی کا دورہ منریگا میں چل رہے کام کاج کا بھی لیا جائزہ

0
0

گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول گواڑی میں والی بال ٹورنامنٹ کا بھی کیا افتتاح
عشرت وانی

بھلیسہ ؍؍ ضلع ڈوڈہ کے بلاک چنگا بھلیسہ سرپنچ شفقت علی راتھر نے ہفتے کے روز پنچایت گواڑی کے مختلف واڈز کا دورہ کیا جہاں ایم جی نریگا کے کام شروع کیے ہوئے ہیں جن کا انہوں نے تفیصلی طور جائزہ لیا۔اس دوران انہوں نے پنچایت میں ہو رہے کاموں کو صیح طریقہ سے جاب کارڈ ہلڈران کو کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ پنچایت میں جب نریگا کام صیح طریقے سے ہوں گے تبھی ترقی ہو سکتی ہے۔اس موقع پر سرپنچ پنچایت گواڑی شفقت علی نے متعدد سیاسی و سماجی کارکنان و کھلاڑیوں کی موجودگی میں والی بال ٹورنامنٹ کی افتتاحی رسم پوری کی اور انہیں اس ٹورنامنٹ کے دوران پورے تعاون کی یقین دیہانی دی۔انہوں نے بولتے ہوئے کہا کہ ہر نوجوان کو کھیل کود میں حصہ لینا چاہیے تاکہ جسم کی ورزش کے ساتھ معاشرے میں رہنے کا طریقہ بھی سیکھ لتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو کھیل کود میں حصہ لینا ازحد ضروری ہے۔سرپنچ شفاعت علی نے پروگرام کے دوران پرنسپل گرلز ہائر سیکنڈری سے بھی درپیش مسائل پر بات کی جس میں انفراسٹرکچر و بچوں کے سکالرشپ کے علاوہ متعدد مسائل شامل ہیں۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری میں ہر طرح کے تعاون کی یقین دیہانی دی۔انہوں نے کہا کہ وہ پنچایت گواڑی کی عوام و گورنمنٹ اداروں کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہیں گے تاکہ عوام و سکولی بچوں کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا