مہاراشٹر ا کا نوجوان کشمیر تا کنیا کماری پیدل چلنے کا خواہا ں،سفرجاری

0
0

مشکور احمد

رامبن ؍؍مہاراشٹرا کے اومکار نامی نوجوان نے کشمیر تا کنیا کماری پیدل چلنے کے سفر کی شروعات تیس اگست کو لیہہ لداخ سے کی ہے اور آج رامبن پہنچے۔انہوں نے کہاں کہ انکا خواب کشمیر تا کنیا کماری تک پیدل سفر کرنے کا خواب ہے۔انہوں نے کہا ابھی ساڑے پانچ مہینے میں وہ کنیا کماری تک کے ہدف کو حاصل کرینگے۔اومکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سفر کی شروعات تیس اگست کو لیہہ لداخ سے کی ہے اور ابھی تک کا رامبن تک جو انکا سفر رہا ہے وہ کافی اچھا رہا ہے اور رات کو کسی ہوٹل میں رہنے کے بجائے وہ لوگوں کے گھروں میں ہی پناہ لے لیتے ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے ہر دن پچیس سے تیس کلومیٹرز کا سفر کرتے ہے اور رات کو کوئی نہ کوئی جگہ دے ہی دیتا ہے اور راستے میں چلتے ہوئے لوگوں کا کافی زیادہ پیار ملتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا