ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی کے سرحدی علاقع ساوجیاں چاپڑیاں میں گھاس کٹائی کرتے ایک نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔جس کو پرائمری ہیلتھ سنٹر ساوجیاں منتقل کیاگیا۔جہاں پہنچتے ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔جس کی پہچان شوکت حسین ولد بشیر احمد قوم کوہلی عمر قریب 19سال ساکنہ ساوجیاں کے طور پر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق معمول کے مطابق گھاس کاٹ رہا تھاکہ اچانک پاوں پھسلنے سے گہری کھائی میں جاگرا۔ جو موت موت کا باعث بن گئی۔