محکمہ دیہی تر قی اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کاتال میل فیل؟

0
0

عوامی سہولیات کیلئے لگائی گئی اسٹر یٹ لائٹس عرصہ درازسے خراب،تبدیل کرنے کاکسی کونہیں خیال
ناظم علی خان

مینڈھر؍؍مینڈھر قصبہ میں محکمہ دیہی تر قی اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے عوامی سہولیات کیلئے اسٹر یٹ لائٹس لگا ئی تھی جو کہ کچھ عر صہ بیت جانے کے بعد خر اب ہو گئی ہیں، تاہم ابھی تک ان کی مرمت کا کوئی بندو بست ہی نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے رات کی تاریکی میں عام لوگوں کیساتھ ساتھ نمازیوں کو بھی مصیبت کا سامنا کرناپڑتا ہے۔تنو یر قریشی، وسیم احمد خان اور دیگر مقامی با شندو ں نے بتایا کہ محکمہ دیہی تر قی اور محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے عوامی سہولیت کیلئے چھ ماہ قبل مینڈھر قصبہ اور دیگر مسجدو ں ، مندروں اور درگا ہو ں کے باہر اسٹر یٹ لا ئٹس لگا ئیں تھی جو کہ کچھ عرصہ بیت کے جانے کے بعد خراب ہو گئی ہیں لیکن ابھی تک ان کی مر مت کسی نے بھی نہیں کی ہے جس کی وجہ سے لو گو ں اور راہ گیرو ں کو مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑ تا ہے جبکہ انہوںنے بتا یا کہ محکمہ دیہی تر قی نے2010میں کئی سٹریٹ لائٹس نصب کی گئی تھی تاہم عرصہ دراز سے خراب پڑ ی ہوئی ہیں۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ متعلقہ محکمہ کی لاپرواہی کی وجہ سے لاکھوں روپے کی مشینری خراب ہوئی ہے اور اب کئی لائٹس کی بیٹریاں بھی چوری کرلی گئی ہے تاہم اسکے باوجود بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ کچھ ماہ قبل ہی قصبہ میں کئی چھوٹی لائٹس نصب کی گئی تاہم ان میں سے بھی اکثر خراب ہو گئی ہیں جبکہ ان کی خرابی کیلئے بھی انتظامیہ و متعلقہ محکمہ کو اگاہ کیا گیا ہے لیکن ابھی تک ان کی عملی طورپر مرمت نہیں کی گئی ہے۔لوگوں نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر پونچھ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان لائٹس کی انکو ائی کروائی جا ئے کیو نکہ ان میں متعلقہ محکمو ں کے ملا زمین ن غیر معیا ری سامان والی لائٹس خرید کر لائی تھی جو اتنی جلد ی خراب ہو گئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھ کہا کہ جس ایجنسی نے لائٹس لگائی ہیں اس سے پوچھا جائے کہ غیر معیاری لائٹس لگا کر لوگوں کو دھوکہ کیوں دیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ مندر ، مسجد سمیت مختلف علاقوں میں نصب یہ تمام اسٹریٹ لائٹس بند پڑی ہیں۔ اس ضمن میں بی ڈی او مینڈھر ایاز بٹ سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے ضلع تر قیا تی کمشنر پونچھ سے بات کی تھی تو انہو ں نے متعلقہ محکمہ کے اایک ملا زمین کو بھی طلب کیا تھا جس کے بعد متعلقہ ملا زم نے کہا کہ ہمیں خراب پڑی سٹر یٹ لا ئٹو ں کی نشاندہی کروائی جائے جس کے بعد ہم فو ری طور پر ان کی مر مت کر یں گئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا