قبل از وقت بیماریوں اور اموت کو کم کرنے کیلئے، ہمیں نوجوان نسل کے طرز زندگی کی تشکیل نو کی ضرورت ہے: ڈاکٹر پر گیہ کھنہ
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج چنینی نے کالج کے مختلف کمیٹیوں کے تحت آزادی کا امرت مہا اتسو کے زیر اہتمام نوعمروں کی غذائی ضروریات پر بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا۔ جبکہ اس پروگرام کا انعقاد این جی او ‘گلوبل ہیلپنگ ہینڈ’ کے تعاون سے کیا گیا تھا جس کا موضوع تھا ” بدلتے ہوئے ماحول میں اچھی طرح بڑھنا ” وہیں اس موقع پر پروگرام میں عوامی نمائندوں ، سماجی تنظیموں اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر چندر کانتا گریالی ، آئی اے ایس ، سابق چیف سکریٹری ، تمل ناڈو اور توشر پوری یوتھ منٹر جرمنی تھے ۔وہیںکالج کی پرنسپل ڈاکٹر پراگیہ کھنہ نے مہمان خصوصی ، ریسورس پرسنز اور دیگر معززین کا باقاعدہ استقبال کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان طلباء اور عام لوگوں کی توجہ کے ساتھ غذائیت کا علم پروگرام کاموضوع ہے ۔انہوں نے کہا اگر ہم اپنی جان لیوا بیماریوں جیسے دل کی بیماری ، کینسر اور فالج سے بہت زیادہ قبل از وقت بیماری اور اموات کو نمایاں طور پر کم کرنے میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو ، ہمیں نوجوان نسل کے طرز زندگی کی تشکیل نو کی ضرورت ہے ،۔ وہیںپروگرام کے ریسورس پرسنز میں ڈاکٹر سنجے راول ، کنسلٹنٹ پیڈیاٹریشن ، مڈ اینڈ ساؤتھ ایسیکس یونیورسٹی ہسپتال ، برطانیہ، ڈاکٹر راجیو کمار گپتا ، پروفیسر اور سربراہ ، کمیونٹی میڈیسن ، گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں، ڈاکٹر ٹی آر رائنا ، سابق پروفیسر اور سربراہ ، بلڈ بینک ، میڈیکل کالج جموں ونود پنڈیتا ، کونسلر و موٹیویشنل سپیکر دہلی تھے ۔جنہوں نے نوعمروں کے لیے فزیولوجی ، میٹابولزم ، اور غذائیت کی ضروریات کے ساتھ ساتھ غذائیت سے متعلق رویے اور نوعمر غذائیت میں موجودہ رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔