کولگام کے22 سالہ نوجوان پنجاب میں پُراسرارموت

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍جنوبی ضلع کولگام کے ایک22 سالہ نوجوان کو پنجاب کے شہر موگا میں بدھ کی سہ پہر پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا ۔شالہ پھیری کرنے والے نوجوان کی نعش لینے کیلئے کچھ اہل خانہ جمعرات کی صبح پنجاب روانہ ہوگئے۔جے کے این ایس کے مطابق ضلع کولگام کے ڈی کے مرگ دمہال ہانجی پورہ کارہنے والا22سال کانوجوان بلال احمدملک ولدمحمدایوب ملک پنجاب کے شہرموگامیں شال پھیری کرتاتھا،اوراس وجہ سے وہ موگاشہرمیں ہی ایک کرایہ کمرے میں رہائش پذیر تھا۔بلال احمدملک کوبدھ کی سہ پہر کرایہ کمرے میں پُراسرارحالت میں مردہ پایاگیا۔بائیس سالہ بلال ملک کی پُراسرار موت کی اطلاع ملتے ہی اس کی نعش لینے کیلئے اسکے کچھ افرادخانہ جمعرات کی صبح پنجاب روانہ ہوگئے ۔اُدھرایس ایچ او فوکل پوائنٹ نے ایک مقامی نیوز ایجنسی کو فون پر بتایا کہ بلال احمدملک نے ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس افسر نے کہا کہ اس سلسلے میں سی آرپی سی 174کے تحت ایک کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا