سی بی آئی کے اعلیٰ افسران پر مشتمل ٹیم کا جے کے بنک کار پوریٹ آفس سرینگر پر چھاپہ

0
0

یہ کوئی چھاپہ نہیں ، صرف معمول کا معائنہ تھا،چھاپے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں : اعلیٰ بینک عہدیدار
لازوال ڈیسک

سرینگر ؍؍سنٹر بیرو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے سرینگر میں واقعہ جموں و کشمیر بنک کے کار پوریٹ آفس پرچھاپہ مارا جہاں وہ کئی بنک کھاتوں سے متعلق جانکاری حاصل کر رہے ہیں ۔ ذرائع سے معلوم ہوا کہ جمعرات کو تیسرے روز بھی یہ چھاپہ مار کارروائی رہی ہے ۔اس حوالے سے بنک کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے بتایا کہ کا کوئی چھاپہ نہیں ، صرف معمول کا معائنہ تھا ۔تفصیلات کے مطابق جموں و کشمیر بنک کے کارپوریٹ آفس سرینگر پر جمعرات کومسلسل تیسرے روز بھی سنٹر بیرو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) کے اعلیٰ افسران کی ایک ٹیم نے سرینگر میں واقع اس دفتر پر چھاپہ مار اور اہم دستایزات اور کچھ بنک کھاتوں سے متعلق جانکاری حاصل کر رہے ہیں ۔قابل اعتماد ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی کے ایک سپرنٹنڈنٹ ، چار ڈی وائی ایس پی اور سات انسپکٹر سمیت سری نگر کے کارپوریٹ آفس پر مسلسل تیسرے دن چھاپے کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 2012سے2019کے ون ٹائم سیٹلمنٹ کیسز کی چھان بین کی جا رہی ہے اور کہا جاتا ہے کہ تمام اکاؤنٹس کشمیریوں کے ہی ہیں ۔اس حوالے سے جموں و کشمیر بنک کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے کے این ایس کوبتایا یہ کہ یہ سی بی آئی کی جانب سے ؤ کوئی ریڈ نہیں تھی بلکہ یہ معمول کاایک معائنہ تھا ۔اس سے قبل صبح سویرے پہلی یہ اطلاع ملی تھی کہ سی بی آئی نے جموں اینڈ کشمیر بینک کے کارپوریٹ آفس پر چھاپہ مارا ہے اور یہ چھاپہ گزشتہ تین دنوں سے جاری تھا۔ بینک کے اعلیٰ عہدیدار نے اس رپورٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک افواہ ہے۔ (کے این ایس)

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا