باورچی خانے سے کٹے ہوئے گلے کیساتھ نعش برآمد،تحقیقات شروع
لازوال ڈیسک
بانہال؍؍سری نگرجموں قومی شاہراہ پرواقع بانہال علاقہ میں جمعرات کی صبح اُسوقت سخت تشویش کی لہردوڑگئی ،جب یہاں درشی پورہ نامی گائوںمیں ایک جواں سالہ حاملہ خاتون کوگھرکے باورچی خانے میں کٹے ہوئے گلے کیساتھ مردہ پائی گئی۔درشی پورہ بانہال میں 3کمسن بچوںکی ماں35سالہ زبیدہ بیگم کوگھرکے کچن میںمردہ حالت میں پایاگیا جبکہ اُس کوگلا کٹا ہواتھا۔بانہال پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ ایک حاملہ خاتون کوگھرکے باورچی خانے میں پُراسرارحالت میں مردہ پایاگیاجبکہ اُس کا گلا کٹا ہوا تھا۔ایس ایچ ائو بانہا ل نعیم متو نے کہاکہ خاتون کی نعش کوسب ڈسٹرکٹ اسپتال بانہال منتقل کیاگیا ،جہاں اس کاپوسٹ مارٹم ڈاکٹروںکی ٹیم سے کرایاگیا ۔انہوںنے کہاکہ فی الوقت بانہال پولیس نے درشی پورہ میں حاملہ خاتون کی پُراسرارموت کے حوالے سے سی آرپی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔اُدھر حاملہ خاتون کی نعش گھرکے باورچی خانے سے کٹے ہوئے گلے کیساتھ برآمد ہونے کے بعدپورے علاقہ میں سخت تشویش کی لہردوڑ گئی ،اورلوگوںنے بتایاکہ تین بچوںکی ماں کوقتل کیاگیا ہے ،اوراس واقعے کی فوری اورمکمل تحقیقات ہونی چاہئے ۔