فوج کی جانب سے پونچھ کے لورن میں کووڈ 19پر آگاہی لیکچر کا انعقاد

0
0

تقریب کا مقصد کووڈ 19کی موجودہ صورتحال پر آگاہی پھیلانا تھا
لازوال ڈیسک
جموں//عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر فوج نے ضلع پونچھ کے لورن میں کووڈ19 پرآگہی تقریب کا اہتمام کیا۔ جبکہ اس مہم کا مقصد گاؤں کی آبادی میں کوویڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی پھیلانا تھا۔وہیں اس دوارن عوام کو حوصلہ دیا گیا کہ وہ بروقت ویکسینیشن لیں ، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی دوری کے پروٹوکول پر عمل کریں۔ مقامی لوگوں نے کووڈ19 پر ایک انٹرایکٹو سیشن میں بھی حصہ لیا ۔ جس میں انہوں نے وبائی امراض کے بارے میں اپنے سوالات اور تاثرات شیئر کیے۔وہیں لوران گاؤںکی عوام نے بیداری مہم کے لیے بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا