جموں و کشمیر خواتین بٹالین این سی سی کیڈٹس کا سالانہ تربیتی کیمپ اختتام پذیر

0
0

بریگیڈیئر ستیش کمار گروپ کمانڈر این سی سی جموں نے کیڈٹس کو ملک کی تعمیرو ترقی میں حصہ لینے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک
جموں//2 جموں و کشمیر خواتین بٹالین این سی سی نے تمام چیلنجز پر قابو پاتے ہوئے 22 ستمبر 2021 کو اپنا دوسرا سالانہ تربیتی کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا۔جبکہ یہ کیمپ 14 ستمبر سے 22 ستمبر 2021 تک این سی سی کیمپنگ گراؤنڈ نگروٹہ میں منعقد کیا گیا۔وہیں کیمپ میں اے این اوز اور پی آئی کے عملے کے علاوہ 250 سینئر ونگ کیڈٹس نے شرکت کی۔تمام حاضرین کا کوویڈ 19 ٹیسٹ کیمپ سے پہلے کیا گیا۔ کوویڈ 19 سے متعلق تمام پروٹوکول کی کیمپ میں موجود تمام لوگوں نے سختی سے پیروی کی ۔ اس دوارن کیڈٹس کو رینج ڈرل ، فائرنگ اور سماج میں رہنے کے نظم و ضبط ، ابتدائی طبی امداد وغیرہ کی تربیت دی گئی۔وہیں اس موقع پر بریگیڈیئر ستیش کمار ، گروپ کمانڈر ، این سی سی گروپ ہیڈکوارٹر ، جموں نے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کیڈٹس کو قوم کی تعمیر ، سماجی خدمت اور سماج کی ترقی میں شامل ہونے کی ترغیب دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا