مودی سرکار کے تحت خواتین کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں: پرینا نندا

0
0

کہا خواتین نے پارٹی کے قیام کے وقت سے ہی پارٹی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے
لازوال ڈیسک
جموں// بی جے پی جموں و کشمیر یو ٹی مہیلا مورچہ کی سکریٹری اور پربھاری ضلع سانبہ پرینا نندا ، ضلع صدر مہیلا مورچہ سونیا ٹھاکر ، بی جے پی منڈل صدر کرن سنگھ ، مورچہ جنرل سکریٹری کرانتی کرن اور منڈل صدر نیرو شرما نے ضلع سانبہ کے نڈ منڈل میں ایک میٹنگ کی صدارت کی۔وہیں اس دوارن پریرنا نندا نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین مردوں سے کم نہیں ہیں اور انہوں نے پارٹی کے قیام کے وقت سے ہی پارٹی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ معاشرے میں تنظیمی بنیاد کی ترقی کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں گے۔انہوں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران مہیلا مورچہ کے کارکنوں کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک خاتون مورچہ کارکن نے پارٹی کی کامیابی میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے انتھک محنت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مورچہ نے خواتین کو متحرک کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے بی جے پی قیادت کی تنظیم میں خواتین کو نمائندگی دینے کے ساتھ ساتھ عوامی نمائندوں کی سطح پر بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی حکومت کے تحت خواتین کے کئی اہم مسائل حل ہوچکے ہیں اور اس طرح اس دور کو خواتین کیلئے جدید دور میں آسانی سے سنہری دور کہا جاسکتا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا