سرل تا شاہپور سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کی شروعات

0
0

ڈاکٹر نازیہ غنی و چوہدری نذیر حسین نے کیا افتتاح،تعمیروترقی کونئی رفتاردینے کاعزم دہرایا
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پونچھ ضلع کے دور دراز سرحدی علاقہ شاہپور کیلئے سڑک پر تارکول بچھانے کے کام کا افتتاح آج ڈاکٹر نازیہ غنی ممبر ضلع ترقیاتی کونسل سائیں بابا ننگالی بلاک نے اپنے ہاتھوں سے کیا۔ ان کے ہمراہ بلاک ڈیولپمنٹ چیئر پرسن چوہدری نذیر حسین ، ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ ، نائب سرپنچ اسلام آباد چوہدری ریاض نون، سرپنچ نوناں بانڈی چوہدری عبدالقیوم ، سماجی کارکن فیض اکبر راٹھور و دیگر معززین موجود رہے۔ ڈاکٹر نازیہ غنی نے اپنے بیان میں کہا کہ سرحدی علاقوں کی ترقی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ شاہپور کا علاقہ جو سڑک سے محروم تھا آج اس کا بھی افتتاح ہو گیا ہے ۔انشاء اللہ جلد اس کام کو مکمل کیا جائے گا اور بھی دیگر علاقہ جات جن میں سڑکیں نہیں ہیں پانی و بجلی کی قلّت ہے ۔اسکولوں میں بہتر انفراسٹرکچر نہیں ہے ان کی بھی لسٹ بنا لی گئی ہے ۔جلد تمام مشکلات کو دور کیا جائے گا ۔عوام کی خدمات ہی میری اولین ترجیح ہے ۔مجھے فخر ہوتا ہے جب میں عوام کیلئے کچھ کر سکتی ہوں اور اللہ کا شکر ہے اللہ نے بہتر موقع دیا ہے۔امید ہے کہ انشاء اللہ بہترین موقع اللہ پاک آگے بھی دے گا۔ چوہدری نذیر حسین بلاک ڈیولپمنٹ چیئرپرسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ کے فضل سے عوام کی دعاؤں سے بلاک ننگالی صاحب سائیں بابا میں ہر کام تاریخی ہو رہا ہے اور تاریخ میں سنہرے الفاظ میں لکھنے کے قابل ہے اس بلاک کو ہم انشاء اللہ سونے کی چڑیا بنائیں گے۔ ضلع جنرل سیکرٹری گلزار جٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے ایماندار دیانتدار اور دلیر لیڈروں کو ووٹ دے کر خدمت کا موقع دیا پونچھ کی سیاست کی تاریخ میں ایسے کام آج سے قبل کوئی بھی نہیں کر سکا جو کہ چوہدری عبدالغنی اور ڈاکٹر نازیہ غنی کر رہی ہیں ہم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعاؤں کی درخواست بھی کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا