رحمتوں برکتوں والے مقدس شہر میں بے حیائی اور فحاشیت کا فروغ شرمناک

0
0

جدیدیت کی جانب گامزن سعودی عرب حکومت کی نااہلی حیران کن وافسوس کن:مولانا مظفر حسین رضوی
ایم شفیع رضوی

جموں؍؍ مسلم پرسنل لا بورڈ جموں کے ترجمان و دارالعلوم حسینیہ نظامیہ بٹھنڈی کے سرپرست اعلیٰ مولانا مظفر حسین رضوی نے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے سنیما ہالوں کو کھولنے کی منظوری دیے جانے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سودی عرب کی حکومت نے دنیا بھر کے لاکھوں کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح کیے ہیں ۔سعودی عرب حکومت نے نہایت ہی بے شرمی کی ہے رحمت اور برکت والے شہر میں بے حیائی اور شیطانیت کو فروغ دینے کے لیے سنیما ہالوں کی منظوری نہایت ہی افسوس کون ہے ۔مولانا مصوف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت اپنے اس فیصلے کو جلد از جلد واپس لیے ورنہ دنیا بھر کے مسلمان سعودی حکومت کے خلاف سخت احتجاج کریں گے ۔مولانا مظفر حسین رضوی نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر کے مسلمانوں کا مرکز ہے حکومت کو چاہیے یہ تھا کہ اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے فروغ کے لئے کام کیا جاتا کیونکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات اور عقیدت سعودی عرب سے جڑی ہوئی ہے کیوں کہ سعودی عرب میں دو مقدس شہر ہیں ایک مکہ معظمہ اور دوسرا مدینہ طیبہ لہٰذا حکومت ان مقدس شہروں کی حرمت کو پامال کرنے کا کام نہ کرے اور نہ دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کرے حکومت کے اس فیصلے کی ہر طرف سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔ دنیا بھر سے مسلمان اپنے گناہوں کی توبہ کے لئے مکہ مکرمہ تشریف لے جاتے ہیں اور عبادت کے لیے لیکن سعودی حکومت مسلمانوں کو عبادت سے روک کر شیطانی کاموں میں لگانا چاہتی ہے ۔مسلمانوں کی عبادتوں میں خلل ڈالنے کا کام کر رہی ہے ۔اس شیطانی کام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔دنیا بھر کے مسلمان خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔سعودی حکومت اپنی اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لے ورنہ دنیا کے ہر گوشے میں رہنے والے مسلمان سعودی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑا ہو گا۔ سعودی حکومت مسلمانوں کو احتجاج کرنے کے لئے مجبور نہ کرے ۔مولانا موصوف نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کے اس فیصلے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا