جموں وکشمیر تحفظ آلودگی وکثافت پونچھ نے بفلیاز ہائراسیکنڈری اسکول میں دریائے سرن کے متعلق عوامی سماعت کا اہتمام کیا

0
0

معدنیات کان کنی کی ٹینڈرنگ پنچایتی سطح بلاک سطح یا ضلعی سطح پر ہونا چاہئے : عوامی نمائندگان
منظور حسین قادری

سرنکوٹ؍؍جموں و کشمیر تحفظ آلودگی وکثافت کمیٹی پونچھ نے گورنمنٹ ہائر اسیکنڈری اسکول بفلیاز میں بلاک نمبر 29 دہڑہ موڑہ عوامی سماعت کی صدارت اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ، ایس ڈی ایم نعیم النسائ ، تحصیلدار سرنکوٹ شیراز چوہان ، ریجنل ڈائریکٹر جے کے پی سی سی جموں کے نمائندے شری انوپم کہول ، ڈی ایم او شری جاوید اقبال ، پی سی سی پونچھ شری مکیش سنگھ بالی عوامی نمائندے سرپنچ طاہرہ تبسم سرپنچ جمیل احمد خان سرپنچ ذاکر حسین سرپنچ محمود سرپنچ منیر حسین نے منعقدہ عوامی سماعت کے دوران بفلیاز میں معمولی معدنیات کی ماحولیاتی کلیئرنس کرتے ہوئے اس موقع پر علاقے کے مقامی لوگوں کو زور دیا کہ اس علاقے سے معدنیات کی کان کنی پر پابندی لگائی جائے غیر قانونی طور پرکان کنی مافیا پر قدغن لگایا جائے اور عوامی سماعت کے دوران پی آر آئی اور عوامی مطالبہ کہ ٹینڈرنگ الاٹمنٹ پنچایت بلاک کے اندر یا ضلعی سطح کے اندر ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ہم بیرونی ٹھیکیداروں کو اجازت نہیں دیں گے چونکہ یہ علاقہ کے باشندگان کا حق ہے ۔اس ضمن میں واضح کیا گیا کہ لوگ مکانات کے تعمیرات کے لئے از حد پریشان ہیں انھیں دریائے سرن کے بجائے دریائے چناب وجہلم کا محتاج ہونا پڑگیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا