کاہرہ سے ٹانٹہ سڑک پر غیر معیاری مواد کے استعمال پر لوگوں میں غم و غصہ

0
0

شاہ محمد ماگرے

ڈوڈہ؍؍جہاں ایک طرف سے پورے ضلع ڈوڈہ میں سڑکوں پر میکڈم بچھانے کا کام زور و شور سے جاری ہے وہیں دوسری جانب جلد ی سے کاموں کو ختم کرنے اور ٹھیکیداری میں زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کے لئے لگے ہیں اور سڑکوں پر غیر معیاری میٹریل ڈال کر کام کو ختم کر رہے ہیں لیکن کاہرہ سے ٹانٹہ روڈ جو پی ایم جی ایس وائی کے تحت کام چل رہا ہے ۔محکمہ اور ٹھیکیداروں کی ملی بھگت کی وجہ سے سڑکوں پر سخت غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔ایک اور مقامی شخص عاشق حسین نے کہا کہ گزشتہ سال کاہرہ تا ٹانٹہ سڑک پر غیر معیاری میٹریل ڈالنے جانے کے بعد آج پھر سے ایک ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ۔ کاہرہ سے ٹانٹہ جانے والی سڑک پرمبینہ طور غیر معیاری میٹریل ڈالنے پر لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے لیکن جس طرح سے اس میں غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے ۔اس سے سڑک ہفتوں میں ہی ڈھہ جائے گی لوگوں نے ’لازوال ‘کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم جی وائی ایس کے تحت اس سڑک میں بہت ہی زیادہ غیر معیاری میٹریل کا استعمال ہو رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ یہ تمام معاملہ ٹھیکیدار اور محکمہ کے درمیان سانٹھ گانٹھ ہے اور ٹھیکیداری میں زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کے لئے اس طرح کا میٹریل استعمال کیا جا رہاہے جبکہ ان کے شیڈول کے مطابق ٹھیکیدار کو سخت پتھر اس میں استعمال میں لانے ہیں ٹھیکیدار کروڑوں کے پروجیکٹ میں زیادہ سے زیادہ رقم بچانے کے چکر میں تعمیری کام میں اسطرح مٹیریل کو استعمال کرتے ہیں اور گزشتہ روز لوگوں نے اس روڈ پرجائزہ لیا جہاں اس کو دوبارہ کام کرنے کا حکم جاری کیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا