پارٹی جموں و کشمیر میں بھاری اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی : رویندر رائنا
لازوا ل ڈیسک
رام بن ؍؍ جموں و کشمیر بی جے پی صدر رویندر رائنا نے یہاں رام بن میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر میں زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی ۔وہیں اس دوارن رویندر رینا کے ساتھ بی جے پی کے نائب صدور شکتی پرہار، پون کھجوریہ ، ضلع صدر راکیش ٹھاکر ، ڈی ڈی سی بلبیر سنگھ ، ڈی ڈی سی رینو کٹوچ ، اور دیگر لیڈران موجود تھے ۔وہیں اس موقع پر رویندر رائنا ،کا رام بن میں شاندار استقبال کیا گیا ۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی کامیابیوں اور ہر محروم طبقے کے لیے انفرادی طور پر تیار کردہ فلاحی اسکیموں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی پر مکمل اعتماد پیدا کیا ہے اور پارٹی جموں و کشمیر میں زبردست اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کے لیے تیار ہے۔رائنا نے کہا کہ این سی ، کانگریس اور پی ڈی پی کی موقع پرست سیاست اب عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہے اور انہیں جموں و کشمیر کے عوام نے یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان جماعتوں کو لوگوں کو ان کے کالے کرتوتوں کا جواب دینا ہوگا۔رائنا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے ہر کونے میں لوگوں کے مزاج کے ساتھ چلتے ہوئے ہمیں یقین ہے کہ لوگ اگلے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو 50 سے زیادہ سیٹیں دیں گے۔
ڈبلیو ایچ او نے ہندستان میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتار کی تعریف کی