حاملہ خاتون کو پالکی پر اٹھائے لوگ ، ڈیجیٹل انڈیا کی پول کھول رہے ہیں
حافظ قریشی
کٹھوعہ//کچھ سیاست دان بسوہلی تحصیل کے پہاڑی علاقے میں ترقی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں ، شاید اس تصاویر کو دیکھ کر انہیں اپنا جھوٹ دعویٰ سمجھ میں آجائے۔ کہ ایک حاملہ خاتون کو پالکی پرا ٹھائے لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں ، جبکہ گائوں دانوں کی پنچائت جانو میں سڑک نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے لوگ مشکلات سے دو چار ہیں ۔ستم ظریفی تو یہ ہے کہ ہر بار جانو پنچایت کی سڑک خبروں میں آئی ہے جسے نظر انداز کیا جاتا ہے۔سڑک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔سڑک کی عدم دستیابی سے یہاں کے رہائشیوں پر قیامت اس وقت برپا ہوتی ہے جب انہیں کسی بیمار کو اسپتال تک لے جانا پڑتا ہے ۔ٹھیک اسی طرح کا واقعہ ہے متعلقہ گائوں کی ایک حاملہ خاتون رات کو بیمار ہو گئی جسے صبح گاؤں والوں نے پالکی میں اٹھایا ، تقریبا 4سے5 کلومیٹر کا یہ پیدل سفر کر کے سڑک تک پہنچایا ۔وہیں سڑک سے تقریبا 50 کلومیٹر کا سفر کرنے کے بعد ، بسوہلی اسپتال پہنچنا پڑا۔تاہم لوگوں نے سڑک کا مطالبہ کرتے ہوئے رہنماؤں سے واضح الفاظ میں اپیل کی ہے کہ وہ براہ راست گاؤں کے اندر نہ آئیں۔