فوج کی جانب سے رام بن کے گول اور استھان مرگ میں عالمی یوم خواندگی پر تقریب منعقد

0
0

خواندگی ہی کامیابی حاصل کرنے کا بنیادی ذریعہ ہے جو روزگار کے دروازے کھولتا ہے : مقررین
لازوال ڈیسک
رام بن //دیہی علاقوں میں تعلیم کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پھیلانے کے لیے فوج نے بین الاقوامی خواندگی کے دن کے موقع پر ضلع رام بن کے گول اور استھان مارگ میں آگاہی لیکچر کا انعقاد کیا۔جبکہ اس لیکچر مقصد یہ تھا کہ معاشرے میں خواندگی کی اہمیت کواجاگر کیا جائے ، کیونکہ یہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ضرورت ہے۔وہیں لیکچر کے دوران مقامی لوگوںسے اظہار کیا گیا کہ ، خواندگی زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کا ایک بنیادی ذریعہ ہے۔ یہ روزگار کے دروازے کھولتا ہے اور لوگوں کو مراعات یافتہ حالات سے باہر آنے میں مدد کرتا ہے۔وہیں تقریب میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر والدین کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجیں اور بچوں کو باقاعدگی سے سکول جانے کی ترغیب دی گئی۔ اس کے علاوہ ، تعلیمی میدان میں مختلف حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی تمام حاضرین کو بتایا گیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا