فوج کے زیر اہتمام راجوری کے کلال میں سماجی ذمہ داریوں پر آگاہی لیکچر کا انعقاد

0
0

کہاسماجی ذمہ داری افراد کو اپنے شہری فرائض کی تکمیل کے لیے جوابدہ بناتی ہے
لازوال ڈیسک
راجوری // مختلف سماجی و معاشی مسائل پر آگاہی پھیلانے کی کوشش میں فوج نے آج یہاں راجوری کے کلال ، نوشہرہ کے لوگوں کی مشترکہ تشویش کے مسائل پر ایک لیکچر اور بات چیت کا اہتمام کیا۔وہیں مقررین نے بتایا کہ سماجی ذمہ داری افراد کو اپنے شہری فرائض کی تکمیل کے لیے جوابدہ بناتی ہے۔ شہریوں کی جانب سے سماجی ذمہ داریوں کو درست طریقے سے ادا کرنا معاشی ترقی اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے درمیان توازن رکھتا ہے۔ وہیں شہریوں کے لیے سماجی ذمہ داری کے دائرہ کار میں ، بھارتی فوج نے اس لیکچر کے ذریعے عوام کو منشیات کے استعمال کے برے اثرات کو سمجھنے کے لیے بنایا۔ جبکہ اس موقع پر نوجوانوں کو منشیات کی تفصیل کے بارے میں جانکاری دی گئی جو انہیں ذہنی اور جسمانی طور پر نقصان پہنچا سکتی ہے۔ علاوہ ازیں نوجوانوں کے لیے دستیاب مواقع اور روزگار اور بہتر مستقبل کے لیے ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تعلیمی تقاضوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا