20 ستمبر سے فلیریا کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر مہم کی شروعات

0
0

مہم کے دوران لوگوں کو البینڈا زول اورڈی آئی سی ادویات کھلائی جائیں گی
جہان آباد،// ضلع میں محکمہ صحت کی طرف سے 20 ستمبر سے فلیریا کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر ادویات کھلانے کی مہم چلائی جائے گی۔ مہم کے تحت مائیکرو پلاننگ کر کے فلیریا سے متاثرہ علاقوں میں عام لوگوں کو ادویات دی جائیں گی۔ ماس ڈرگ ایڈمنسٹریشن پروگرام کے دوران آشا کارکنان گھر گھر جاکر فلیریاکی دوائیں لوگوں کو کھلائیں گی۔ جبکہ جیویکا دیدیوں کی مدد سے عام لوگوں کو فیلیریاسس کی دوا لینے کی ترغیب دی جائے گی۔ محکمہ صحت کو تکنیکی مدد فراہم کرنے والی بہت سی صحت کے میدان میں کام کرنے والی تنظیمیں فلیریا کے لیے بڑے پیمانے پر ادویات کی مہم چلانے میں معاونت دے رہی ہیں۔ ان میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن، پی سی آئی اور کیئر انڈیا شامل ہیں۔
ضلع کے کاکو اور رتنی فرید پور سب سے زیادہ متاثربلاک:ڈسٹرکٹ ویکٹر بورن ڈیزیز کنٹرول آفیسر اور فلیریا کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر برج کمار نے بتایا کہ ضلع کے کاکو اور رتنی فرید پور بلاک سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ان بلاکوں کے فلیریا سے متاثرہ دیہاتوں کو نشان زد کیا جائے گا اور یہاں کے لوگوں کو ادویات دی جائیں گی۔ یہ مہم تعلیم، ذریعہ معاش سمیت دیگر محکموں کے ساتھ مل کر شروع کی جائے گی۔ پروجیکٹ کنسرن انٹرنیشنل کے انیل کمار اگروال نے بتایا کہ کاکو بلاک میں جیویکا دیدیوں کا فلیریا کے تعلق سے اورینٹیشن کا کام کیا گیا ہے۔ وہیں رتنی فرید پور بلاک میں صحت کے کارکنوں کو ادویات کے استعمال سے متعلق ضروری تربیت دی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت لوگوں کو ڈی ای سی اور البینڈازول کی گولیاں دی جائیں گی۔ 5 سے 15 سال کی عمر کے بچوں کو ڈی ای سی کی دو گولیاں اور البینڈازول کی ایک گولی دی جانی ہے، جبکہ 15 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو ڈی ای سی کی تین گولیاں اور البینڈازول کی ایک گولی دینی ہے۔ البینڈازول کی گولیوں کو چباکر کھانا ہے۔
فلیریا لاعلاج بیماری ہے، دوا ئیں ضروری لیں:فلیریا کو ہاتھی پاؤں کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جائے تو یہ لاعلاج مرض ہو جاتا ہے۔ یہ کام کرنے کی صلاحیت کو شدیدطور پر متاثر کرتا ہے۔اس مرض کے انفیکشن کا پتہ تین سے پندرہ سال بعد چلتا ہے۔ اس کی علامات کو پہچاننا ضروری ہے۔ طویل عرصے تک بخار کے ساتھ، مردوں کے خصیوں یا ہائیڈروسیل یا عورتوں کے چھاتی میں درد یا سوجن اور خارش، ہاتھوں اور پیروں میں سوجن یا درد، سرخ دھبے فلیریا کی علامات ہیں۔ یہ Culexنامی مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ فلیریا کا انفیکشن ہونے کی صورت میں طویل مدتی علاج اور دواؤں کی مکمل خوراک سے زندگی معمول پر آسکتی ہے۔ ڈی ای سی کی دوائیں تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت دستیاب ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا