سری نگر میں چار صحافیوں کی رہائش گاہوں پر پولیس کے چھاپے

0
0

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز سری نگر میں چار سینیئر صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔
ایک صحافی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چھاپوں کے دوران ان صحافیوں کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں اور انہیں متعلقہ پولیس تھانوں پر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے بدھ کی صبح سری نگر میں چار مختلف مقامات پر رہائش پذیر چار صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔
انہوں بتایا کہ ایس ڈی پی او نہرو پارک نے ایک پولیس پارٹی کے ہمراہ ‘کشمیر نریٹر’ میگزین کے چیف ایڈیٹر شوکت احمد موٹہ ولد عبدالصمد موٹہ کی شیخ حمزہ کالونی لال بازار میں واقع رہائش گاہ پر بدھ کی صبح چھاپہ مارا۔ رپورٹس کے مطابق یہ میگزین سال2019 سے بند ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ ابو بکر کالونی بمنہ میں رہائش پذیر اظہر قادری ولد فاروق قادری کی رہائش گاہ پر بھی پولیس کی ایک ٹیم نے بدھ کی صبح چھاپہ مارا۔
قادری مختلف نیوز پورٹلوں کے ساتھ بحیثت فری لانس جرنلسٹ وابستہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے ہلال میر، جو ترکی کے نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے لئے لکھتے ہیں اور اس سے قبل گریٹر کشمیر اور کشمیر ریڈر نامی مقامی انگریزی اخبارات کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں، کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے۔
سینیئر صحافی شاہ عباس کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔
بعض رپورٹوں میں سرکاری ذرائع کے جوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ چھاپے ‘کشمیر فائٹ بلاگ’ کیس کے سلسلے میں مارے گئے تاہم اصل وجہ سامنے آنا باقی ہے۔
دریں اثنا ایک صحافی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘کشمیر پولیس نے بدھ کی صبح سری نگر میں چار سینیئر صحافیوں کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے۔ ان کے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر دستاویزات ضبط کئے گئے ہیں اور انہیں متعلقہ پولیس تھانوں پر طلب کیا گیا ہے’۔
ایک اور صحافی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ نہ صرف ان چار سینیئر صحافیوں بلکہ ان کی بیویوں کے فون بھی ضبط کئے گئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا