فوج کے زیر اہتمام کشتواڑ کے پتنازی میں پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

بڑی تعداد میں مقامی طلباء نے حصہ لیکر پینٹنگ کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کیا
لازوال ڈیسک
کشتواڑ// فوج نے قوم کے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مسلسل کوششوں میں مختلف پروگرام شروع کیے ہیں۔ اسی جذبے کو جاری رکھتے ہوئے ، انہوں نے ضلع کشتواڑ کے پتنازی میں ایک ڈرائنگ مقابلہ منعقد کیا۔وہیں اس دوران طلباء کی بڑی تعداد نے مسابقتی جذبے کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے پینٹنگ کے ذریعے اپنے خیالات رکھے ۔وہیں تقریب کے اختتام پر ، طلباء نے فوج کی جانب سے ایک بہترین پروگرام انعقاد کا موقع فراہم کرنے پر بھارتی فوج کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے فوج وقتاً فواقتاً اس طرح کے پروگرام منعقد کر رہی ہے تاکہ طلباء کو مثبت انداز میں آگے بڑھایا جاسکے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا