کشتواڑ پولیس نے علاقہ بونجواہ سے تقریباً تین کوئنٹل کھکڑی برآمد کی

0
0

عاشق وانی

بونجواہ؍؍کشتواڑ پولیس نے زیر نگرانی پی ایس آئی معین خان انچارج پولیس پوسٹ جوالا پور کی قیادت میں جنگل کی پیداوار کی اسمگلنگ کے حوالے سے ایک معلومات پر عمل کرتے ہوئے علاقہ بونجواہ کے کھتر جنگل کے مشتبہ علاقوں پر چھاپہ مارا اور تقریباً تین کو ئنٹل کھکڑی کے 18 بورے برآمد کیے۔ پولیس پارٹی کو دیکھ کر جنگل سمگلر گھنے جنگل کی آڑ میں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 210/2021 U / Sec 379 آئی پی سی ، 6 فاریسٹ ایکٹ تھانہ پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا