ریاسی میں دلدوز واقعہ،انسانیت شرمسار

0
0

بھائی نے اپنے ہی بھائی کوموت کے گھاٹ اُتارا،فرار
شاہ نواز

ریاسی؍؍ضلع ریاسی کے بوہ ماگ تحصیل میں ایک شخص نے اپنے ہی سگے بھائی کا گزشتہ شب کے دوران بے رحمی سے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ ایتوار کی شب کو بوہ ماگ علاقے میں لہر سنگھ ولد گیقہ ساکنہ ساڑی بوہ ماگ نے اپنے ہی سگے اور چھوٹے بھائی کو تیز دھار چاقو سے قتل کردیا۔ اور اپنے ہی بھائی کا قتل کر کے فرار ہو گیا ہے۔ یہ خبر جب پولیس میں پہنچی تو آج ڈی ایس پی ریاسی اور ایس ایچ او ریاسی بوہ ماگ علاقہ میں وہاں موقع پر پہنچے۔ مقتول کی نعش کو آج ضلع ہسپتال ریاسی میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات ادا کرنے کے لئے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ ملی جانکاری کے مطابق دونوں بھائیوں نے شراب پی تھی اور بعد میں آپسی میں کسی کسی بات پر بحث و نوق جوق ہوگئی جس دوران بڑے بھائی لہر سنگھ نے اپنے چھوٹے بھائی چمیل سنگھ کو بے رحمی سے قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا جو ابھی تک بھی فرار ہی ہے۔ ریاسی پولیس نے پولیس سٹیشن ریاسی میں کیس درج کر کے فرار ملزم کو گرفتار کرنے کی کاروائی شروع کردی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا