ضلع ترقیاتی کونسل ممبر اقبال کوہلی کا بھلیسہ جائی روڈ پر دورہ

0
0

تمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا جلد ہی بلیک ٹاپ لگانا ہوگا
منظور سمسھال

گندو؍؍ ضلع ترقیاتی کونسل ممبر اقبال کوہلی کا دورہ بھلیسہ جائی روڈ پر تمام صورتحال کا لیا جائزہ جلد ہی بلیک ٹاپ لگانے پر زوردیا ۔تمام آر اینڈ بی کے ملازمین اور دیگر سرپنچ ،سماجی کارکن بھی موقع پر موجود تھے۔ اقبال کوہلی نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ بھلیسہ جائی روڈ ایک بہت ضروری اہم راستہ ہے یہاں سے لوگوں کا جلد ہی سفر طے ہو جاتا ہے۔یہاں سے تمام سحر و افراتفری کرنے والے لوگ جلد ہی بھدرواہ جائی کے لیے ادھر سے روانہ ہو کر جاتے ہیںاور یہاں سڑک کا کام مضبوط اور بہترین ہونا چاہیے۔کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔اگر کہیں بھی کچہ کام سامنے نظر آیا تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔کوہلی نے کہا کہ بھدرواہ سے بھی سیلانی لوگ اس روڈ سے گزر کر بھلیسہ کی کہیں جگہوں کے لیے آتے ہیں ۔لہٰذا جلد و جلد سڑک کا کام مکمل ہونا چاہیے وہاں کے تمام مقامی لوگوں نے اقبال کوہلی کو مبارکباد پیش کی کہ بہت اہم ضرورت تھی اس روڈ پر بلیک ٹاپ کی کیوں کے بارش میں کافی پریشانی کا سامنا دیکھنے کو نظر آتا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا