نوجوانوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو تفرقہ بازی کی سیاست کے خلاف شعور پیدا کریں : فاروق عبداللہ

0
0

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بی جے پی کے اس دعوے کی تردید کی کہ ‘جموں و کشمیر میں سب ٹھیک ہیـ”
لازوال ڈیسک
جموں //نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج یہاں جموں و کشمیر میں سب ٹھیک ہے کے بارے میں بی جے پی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے تو اس کے کارکنوں کو بدقسمتی سے عسکریت پسندی کے تشدد میں کیسے مارا جا رہا ہے۔وہ ا س موقع پر شیر کشمیر بھون میں جموں صوبے کے نیشنل کانفرنس کے لیڈران کے ساتھ ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وہیں اس دوارن ڈاکٹر عبداللہ نے یوٹی کے مجموعی منظر نامے پر غور کیا اورپارٹی کارکنان کے ساتھ پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال ۔انہوں نے منتخب نمائندوں کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کا ایک خاص حوالہ دیا اور پنچایت راج اداروں میں منتخب ہونے والوں کے لیے مناسب سیکورٹی کا مطالبہ بھی کیا ۔نیشنل کانفرنس کے صدر نے کہا کہ لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ کئے گئے وعدے صرف ایک دھوکہ ثابت ہوئے ہیں۔ جبکہ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور پڑھے لکھے بے روزگار مایوسی کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ تاہم ڈاکٹر عبداللہ نے جموں و کشمیر میں بہتر ہونے والی چیزوں کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے پارٹی کو نچلی سطح پر مزیدمضبوط بنانے اور ہر سطح پر عوامی رسائی کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کیڈر کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مزید فعال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نفرت پر عمل کرنا اخوت اور بھائی چارے کے لیے نقصان دہ ہے۔وہیں انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو تفرقہ بازی کی سیاست کے خلاف شعور پیدا کریں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا