محمداقبال چوہان لیکچرر شعبہ سیاسیات کے اعزاز میں محکمہ تعلیم سے سبکدوشی پر مہتم بالشان الوداعی تقریب
منظور حسین قادری
سرنکوٹ؍زیر صدارت محمد عزیز نقشبندی پرنسپل باہتمام لیکچررز اساتذہ وعملہ ہا ئراسکینڈری اسکول لسانہ مہمان خصوصی محمد اقبال چوہان سینئر لیکچرر شعبہ سیاسیات کے اعزاز میں ایک مہتم بالشان الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں محکمہ تعلیم میں دیانتدارانہ وہمدردانہ خدمات کو سرہاتے ہوئے اعتراف کیا کہ معماران قوم وتشنگان علم وہنر کو اپنی خداداد صلاحیتں ودیعت کرنے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ ہونے دیا ۔موصوف منکسرالمزاجی بردباری کردارسازی کے متحمل یونے کے ساتھ ساتھ معاملہ فہم ونبض شناس سے متصف ہیں تعلیمی درسی تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر تربیتی سرگرمیوں میں فقید المثال کارہائے انجام دیتے ہوئے محکمہ تعلیم کے مقدس پیشہ کو آخری سلام پیش کرتے ہوئے باعزت وپروقار طور پر شان وشوکت کے ساتھ ارباب علم ودانش سے دادوتحسین کے ساتھ الوداع ہو رہے ہیں۔ اس ضمن میں ادارہ ہذا کے الیکطررز اساتذہ عملہ اور مہمانان ذی وقارنے انھیں روشن مستقبل ونیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آبائی گاؤں سنئی اہل وعیال رفقاء واحباب خویش واقارب کے سپرد کیا جہاں اہل وعیال نے آئے ہوئے ارباب علم ودانش معزز شخصیات کا شاندار استقبال کیا ۔مختصر طور پر مقررین نے یہاں بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا جس کا ماحصل تھا کہ کائنات عالم میں استاذ کی منفرد ویکتا حیثیت ہے جو کسی دوسرے پیشہ کو میسر نہیں اس کے بعد محمد اقبال لیکچرر نے مہمانان ذی وقارمحمد فضل چوہان ریٹائرڈ چیف ایجوکیشن آفیسر لیکچررز صابر حسین شاہ حضور احمد بھٹی ،حاجی سرفراز خان، مزمل حسین ،سنجے کیشور، ابوبکر منڈی رسالت ظہور منڈی ،برکت حسین چوہان ،ایچ ایس ایس چھترال، ممتاز خان قاری، سید اخلاق حسین ،سنیئر صحافی مختار مجاز شاہ، وقاص شاہ ،پرواز احمد ایچ ایس ایس پونچھ الحاج نور حسین کا شکریہ ادا کیا۔