جموں کے میراں صاحب زون میں انٹر اسکول ٹورنامنٹ کا آغاز

0
0

مختلف اسکولوں کے 48کھلاڑیوں نے کی شرکت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سالانہ کلینڈر کے مطابق یہاںجموں کے میراں صاحب زون کے انٹر اسکول ٹورنامنٹ؍ٹرائلس کا آغاز ہوا ۔وہیں اس ٹورنامنٹ کا آغاز گورنمنٹ مڈل اسکول برج نگر میں ہوا جس میں کیرم ،چیس اور بیڈمنٹن جیسے کھیل کھیلے جائیں گے۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ ضلع یوتھ سروس اینڈ سپورٹس آفیسر جموں سکھدیو راج کی قیادت اور زونل فزیکل ایجوکیشن آفیسر میراں صاحب راکیش ککر کی نگرانی میںمنعقد کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ہیڈماسٹر جی ایم ایس برج نگر ڈاکٹر نرجوت کور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی کی ۔اس دوران زون میراں صاحب کے مختلف تعلیمی اداروں سے 48کھلاڑیوں نے شرکت کی جہاں کرونا وائرس کے پیش نظر تما رہنما خطوطوں کی مکمل پاسداری کی گئی ۔اس موقع پر پی ای ایم راجندر کور، پی ای ایم نریش کمار، پی ای ایم ہردیپ کور، پی ای ایم اقبال کور، اور نیشا شرما موجود تھیں ۔وہیں کھیل مقابلوں کے دوران فزیکل ایجوکیشن ٹیچر پون دیپ کور، امولک سنگھ ،ہرچرن سنگھ،گرمیت سنگھ ،انیتا کور،راما رانی مکتا گپتا ،رہبر کھیل رگھونندن ،کوشل شرما، جگن دیپ سنگھ ،نندنی،امبیکا،سویتا شرما اور سنی کمار نے اپنی خدمات انجام دیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا