سرکاری اراضی پر غیر قانونی ڈھانچہ مسمار کیا
ریاض ملک
منڈی ؍؍منڈی کے لورن بلاک گاوں ڈنہ کے قریب سلطان پتھری میں سرکاری اراضی پر ناجائز طور بنایا گیا ڈھانچہ کو آج محکمہ مال کی جانب سے مسمار کیا گیا۔ اس دوران تحصیلدار منڈی شہزاد لطیف خان نائیب تحصیلدار محمد طیب خان،ایس ایچ او لورن انسپکٹر وید پرکاش کے علاوہ پولیس کی نفری و دیگر محکمہ کھ افراد بھی موجود رہے۔ اور تحریری شکایت پر عمل کرتے ہوے محمد اکبر پرے کی جانب سے ناجائز تجاوکرکے سرکاری اراضی پر بنائے گئے ڈھانچے کا منہدم کیاگیا۔اس حوالے سے نائیب تحصیلدار محمد طیب خان نے لازوال کو بتایاکہ یہ سرکار اراضی پر ناجائز مکان بنایاگیاتھا۔جس کو آج عملہ اور پولیس نفری نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوے منہدم کردیاہے۔ اور سختی سے اس شخص کو اور دیگر تمام لوگوں کو ھدایات جاری کی کہ سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی ناجائز تجاوزات کو خود بخود ہٹالیں تو بہتر رہے گا۔ ورنہ کاروائی عمل میں لائی جایگی۔