ٹی آرایس ایم پی مالوت کویتا نے بُلٹ بنڈی گیت پر رقص کیا

0
0

حیدرآباد//تلنگانہ میں ان دنوں تلگو گیت بُلٹ بنڈی کی کافی دھوم مچی ہوئی ہے۔ٹی آرایس کی رکن پارلیمنٹ مالوت کویتا نے بھی اس گیت پر رقص کیا۔لوک سبھا میں محبوب آباد حلقہ کی نمائندگی کرنے والی مالوت کویتا نے ایک شادی کی تقریب کے دوران دلہے اور دلہن کے ساتھ اس گیت پررقص کیا۔یہ گیت حالیہ دنوں کے دوران سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا ہے۔محبوب آباد ضلع مستقر میں ہوئی ایک شادی کی تقریب میں مالوت کویتا نے شرکت کی۔انہوں نے اس جلد مشہور ہوئے گیت پر دلہا، دلہن اور ان کے رشتہ داروں کے ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا۔اس موقع پر وہاں موجود مہمانوں نے رکن پارلیمنٹ کے دلہا،دلہن اور دیگر کے ساتھ رقص کے منظر کو اپنے سل فونس میں قید کرلیا۔حال ہی میں تلنگانہ کے سرسلہ ضلع کے سرکاری اسپتال میں ایک نرس نے بھی اس گیت پر رقص کیا تھا جس کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیاتھا۔ قبل ازیں ایک دلہن نے اپنی شادی کے موقع پر دلہے کی موجودگی میں تلگوگیت”بُلٹ بنڈی کی وچے تپا ڈُگو ڈُگو ڈُگو“(اس گیت کا پس منظر یہ ہے کہ لڑکی جس کی شادی طئے ہوگئی، اپنے ہونے والے شوہر سے مخاطب ہوکر گیت میں کہہ رہی ہے ”بُلٹ گاڑی پر بیٹھ کر ڈُگو ڈُگوآنے پر آپ کوخوبصورت دنیا دکھاوں گی“) پر رقص کرتے ہوئے تمام کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرلی تھی۔ اس گیت پر رقص کے تعلق سے لوگوں میں جوش وجذبہ پایاجاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا