امریکہ ، ہندوستان ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحریہ کے درمیان مالابار مشق

0
0

نئی دہلی //ہندوستانی بحریہ، امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے ساتھ چار روزہ مالابار مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ اس مرتبہ مالابار مشق کی میزبانی امریکی بحریہ کر رہی ہے اور یہ آج سے شروع ہو کر 29 اگست تک مغربی بحر الکاہل میں ہو گئی ۔
مالابار مشق کا آغاز 1992 میں امریکی اورہندوستانی بحریہ کے درمیان ہوا تھا ۔ سنہ 2015 میں جاپان نے بھی اس میں مستقل رکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی اور سنہ 2020 میں آسٹریلوی بحریہ کو بھی اس کا حصہ بنایا گیا۔ مالابار مشق کے اس سال 25 سال مکمل ہو رہے ہیں اس لیے اسے بہت اہم سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستانی بحریہ کی طرف سے آئی این ایس شیوالک اور آئی این ایس قدم اور جہاز پی 8 آئی اس مشق میں حصہ لے رہے ہیں۔ ہندوستانی دستے کی قیادت مشرقی بحری بیڑے کے سربراہ ریئر ایڈمرل ترون سوبتی کر رہے ہیں۔ امریکہ ، جاپان اور آسٹریلیا کی بحری افواج کے بڑے جنگی جہاز بھی اس مشق میں حصہ لیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا